ہمارے پاس اصلی مسٹربین نہیں لیکن جذبہ ہے، وزیراعظم کا زمبابوے کے صدرکوجواب

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اکتوبر 2022
زمبابوے کے صدرنے پاکستان کی شکست کے بعد مسٹربین سے متعلق ٹوئٹ کیا تھا:فوٹو:فائل

زمبابوے کے صدرنے پاکستان کی شکست کے بعد مسٹربین سے متعلق ٹوئٹ کیا تھا:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے میچ میں شکست پر زمبابوے کے صدر کوان کے تبصرے کا جواب  دلچپسپ انداز میں دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر زمبابوے کے صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اصلی مسٹر بین تونہیں لیکن کرکٹ کا اصلی جذبہ ہے۔ ہم پاکستانیوں کو اچھی واپسی کی مضحکہ خیز عادت ہے۔

شہبازشریف نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف جیت پر زمبابوے کے صدر کو مبارکباد بھی دی اورکہا کہ آپ کی ٹیم اچھا کھیلی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کی شکست کے بعد زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے بظاہر پاکستان کے لیے ٹوئٹ کیا تھا کہ اگلی بار اصلی مسٹر بین بھیجنا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔