- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشوں سے 8 سال سے لاپتا بچہ لواحقین کو مل گیا
- دوسرا ٹی 20؛ پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے131 رنز کا ہدف
- عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم
- ایران اور شام کی تہران سے منسلک تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت
- پاکستانی ’ایلون مسک‘ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
- کینیڈا میں سکھوں کا احتجاج، بھارتی وزارت خارجہ میں کینیڈین ہائی کمشنر طلب
- کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی
- جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس، عمران خان کل عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کریں گے
- ایم کیو ایم پاکستان کا مردم شماری پرشدید تحفظات کا اظہار
- پی آئی اے کی خاتون افسر پرایئرہوسٹس کو ’ہراساں‘ کرنے کی تحقیقاتی کا آغاز
- قدیم مصر سے مینڈھوں کے 2000 حنوط شدہ سر برآمد
- کسٹمزکی انسداد اسمگلنگ مہم، کروڑوں کا اسمگل شدہ سامان ضبط
- ضیائی تالیف کے عمل سے توانائی حاصل کرنے کا نیا طریقہ دریافت
- ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
- کراچی میں ملکی و غیرملکی جعلی کرنسی نوٹوں کی گردش کا انکشاف
- ٹڈی دل کے حملے کو ناکارہ بنانے والے 18 طیارے ’غیر فعال‘ ہونے کا انکشاف
- سپریم کورٹ نے سرٹیفائیڈ آئین کو توڑنے والے عمران خان کو سزا کیوں نہیں دی؟ مریم نواز
- سعودی عرب؛ 32 سال سے رمضان میں مفت روٹی دینے والے پاکستانی نانبائی کی دھوم
- آئندہ 20 سالوں میں گوشت خور بیکٹیریا کے انفیکشن میں دوگنا اضافہ
- آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پا جائیں گے، وفاقی وزیرخزانہ
اراضی اسکینڈل کیس؛ رانا ثنا کی گرفتاری نہیں چاہتے، اینٹی کرپشن کا یوٹرن

اراضی اسکینڈل کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں ہوئی (فوٹو فائل)
اسلام آباد: اینٹی کرپشن نے اراضی اسکینڈل کیس میں یو ٹرن لیتے ہوئے عدالت میں بتایا کہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری نہیں چاہتے، جس پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے کیس ختم کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف اراضی اسکینڈل کیس میں وارنٹ گرفتاری معاملے کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں ہوئی۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم اور وکلا بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ جسٹس صداقت علی خان کے روبرو سماعت کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ لیگل ٹیم کے ہمراہ پہنچے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّہ کے وارنٹ گرفتاری معطل
عدالت نے استفسار کیا کہ مقدمہ ڈائریکٹ ہے یا سورس رپورٹ پر؟، جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ مقدمہ سورس رپورٹ پر درج کیا گیا۔ سورس رپورٹ انکوائری ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرحمان نے کی۔ عدالت نے کہا کہ اس معاملے میں مونس الٰہی کیس کو فالو کریں گے۔ اگر اینٹی کرپشن یہ بیان دے کہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار نہیں کرنا تو کیس ابھی ختم کردیتے ہیں، ورنہ جواب دینا ہوگا۔
جسٹس صداقت علی خان نے ریمارکس دیے کہ عدالت میں غلط بیانی کی صورت میں دیکھوں گا کہ آپ ڈی جی رہ سکتے ہیں؟ ہمارے ڈیپارٹمنٹ ٹول بنے ہوئے ہیں، شرم آنی چاہیے، ٹول کیوں بنے ہوئے ہیں؟ سیاست دانوں کو اپنی لڑائیاں خود لڑنے دیں، ادارے کسی کا ٹول نہ بنیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ کا اینٹی کرپشن پنجاب کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ
اینٹی کرپشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار نہیں کرنا چاہتے۔ جس پر جج نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ نے یہ معاملہ آسانی سے حل کردیا۔ عدالت چالان پر قانون کے مطابق سماعت کرے گی، جس میں رانا ثنا اللہ کا نام شامل رہے گا۔ بعد ازاں عدالت نے وارنٹ گرفتاری کا کیس ختم کردیا۔
واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر رکھے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔