- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
قومی اسمبلی، ملک میں بالواسطہ ٹیکسوں میں کمی کی قرارداد متفقہ منظور، سانحہ تھر پر سندھ حکومت پر تنقید
اسلام آ باد: قومی اسمبلی نے ملک میں بالواسطہ ٹیکسوں میں کمی کی قرارداداتفاق رائے سے منظور کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ حکومت غریب عوام کوریلیف دینے کیلیے براہ راست ٹیکسوں کا نفاذ کرے جبکہ بالواسطہ ٹیکسوں میں کمی کیلیے فوری اقدام کیے جائیں۔
جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکے رویے پر شدید احتجاج اورسعودی عرب سے ملنے والے ڈیڑھ ارب ڈالرپرتحفظات کااظہار کیا ہے۔ منگل کوپرائیویٹ ممبرڈے کے موقع پر تحریک انصاف کے رکن اسدعمرنے قرارداد پیش کی ۔جس پر اسدعمرسمیت جاویدہاشمی، شاہ محمودقریشی، ن لیگ کے پرویز ملک، قیصرشیخ، ایم کیوایم کے رشید گوڈیل، آصف حسنین، شازیہ مری، عبدالستاربچانی، شیراکبر، مولاناامیرزمان ودیگر نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے بالواسطہ ٹیکسوں کے خاتمے کے حق میں دلائل دیے۔ اسدعمرنے کہاکہ بالواسطہ ٹیکسوں کی وجہ سے ایک عام شہری کوبھی موبائل سم خریدنے پر35 روپے اور100 روپے ری چارج کرانے پر25 روپے ٹیکس اداکرنا پڑتاہے۔ شیر اکبرنے کہاکہ ملک میں جاگیردارانہ اورسرمایہ دارانہ نظام کی وجہ سے معیشت پرچندافرادکاقبضہ ہے۔ عبدالرشیدگوڈیل نے کہاکہ ایف بی آرکی نااہلی ہے کہ براہ راست ٹیکس نہیں لگایا جارہا۔ مولاناامیرزمان نے کہاکہ آئین کے تحت غیراسلامی قانون نہیں بن سکتا۔ عبدالستاربچانی نے کہاکہ زراعت پیشہ لوگوں کوجاگیرداراوروڈیراقراردینے اورگالی نکالنے کافیشن بن گیاہے۔
پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل نے بحث سمیٹتے ہوئے کہاکہ ٹیکس نیٹ میں اضافے، ٹیکس اصلاحات اورانرجی کے بحران کے خاتمے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔ حکومت نے ڈالرکی قدرکوکم کیاجس سے معیشت بہتری کی طرف جارہی ہے۔ اب تک 77 ہزارلوگوں کوٹیکس نوٹس جاری ہو چکے ہیں۔ بحث کے بعد اسپیکر ایازصادق نے قراردادکورائے شماری کے لیے ایوان میںپیش کیاجس کی متفقہ منظوردیدی گئی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان نے تھرمیں قحط اور امراض سے ہونیوالی اموات اوربحران سے نمٹنے میں سندھ حکومت کی کارکردگی پرتنقیدکی۔ شازیہ مری نے کہاکہ صرف تھرمیں غربت نہیں،کراچی اوردیگرحصوں میں بھی ہے اب تو پارلیمنٹ میں گندگی اورچوہوں کامسئلہ بھی سامنے آ گیا۔ عبدالرشیدگوڈیل نے کہاکہ پی پی پی کو تھرکا مسئلہ اٹھانے پراعتراض نہیں کرناچاہیے۔
دریں اثنا پیپلزپارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی اورمسلم لیگ(ق) کے پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے ایوان میں وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے رویے پرشدیداحتجاج کیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے سعودی عرب سے ملنے والے ڈیڑھ ارب ڈالرپرتحفظات کااظہارکیا۔ اراکین کاموقف تھاکہ فوجی یاسابق فوجی کسی صورت بھی دوسرے ملک نہیں بھیجنے چاہئیں۔ غیروں کی جنگ میں فوج کو جھونکنا خطرناک عمل ہوگا۔ اجلاس کے بعدمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت طالبان سے مذاکرات کرے یاآپریشن،عوام کوہرحال میں امن چاہیے۔ انھوں نے کہاکہ وزیراعظم اگرسینیٹ کے سامنے جوابدہ نہیں ہوناچاہتے توپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلاکراراکین کے تحفظات کاجواب دیں۔۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔