وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا نے استعفیٰ دے دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اکتوبر 2022
سیاست میں نئے اصول متعارف کرانا میری بڑی خدمت ہے، احمد جواد:فوٹو:فائل

سیاست میں نئے اصول متعارف کرانا میری بڑی خدمت ہے، احمد جواد:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم  شہباز شریف کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا احمد جواد نے استعفیٰ دے دیا۔

وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا احمد جواد نے ٹوئٹر پر اپنا استعفیٰ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جب تانگہ پارٹی تھی تو اس میں شامل ہوا اور اس وقت چھوڑا جب وہ حکومت میں تھی اورطاقتور تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مسلم لیگ (ن) میں اس وقت شامل ہوا جب وہ کمزور اور اپوزیشن میں  تھی اورچھوڑا جب وہ حکومت میں اور طاقتور تھی۔احمد جواد کا مزید کہنا تھا کہ  میری سیاست میں سب سے بڑی خدمت یہی ہے کہ میں نے سیاست میں نئے اصول متعارف کروادیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔