- پشاور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
- مجھے مرتضیٰ بھٹوکی طرح قتل کرنے کا منصوبہ ہے، عمران خان
- یوم پاکستان پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
- ممنوعہ فنڈنگ؛ عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد
- کراچی، شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والے گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار
- رمضان بچت ایکسپو میں 30 سے 50 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ
- مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ
- رمضان میں اسکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
- برطانیہ میں مسجد سے نکلنے والے 70 سالہ بزرگ کو آگ لگا دی گئی
- وہاب ریاض نے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج سنبھال لیا
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں بادشاہی برقرار، ٹیسٹ میں تنزلی
- پولیس، ایف آئی اے کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس
- رمضان میں بھی گیس لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی
- کسی کو دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ڈھال بنانے کی اجازت نہیں دینگے، وزیراعظم
- پشاور؛ سرکاری دفاتر کے رمضان المبارک میں اوقات کار تبدیل
- پیٹرول پر سبسڈی نہیں، امیر کیلیے نرخ بڑھا کر غریب میں تقسیم ہوگا، وزیر مملکت
- لاپتا افراد کا معاملہ سنگین ہوتا جارہا ہے، سندھ ہائیکورٹ
- گرفتار خاتون ماہل بلوچ خود دہشتگردی کا اعتراف کر رہی ہے، ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان
- پاک افغان سیریز؛ بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے معذرت کیوں کرلی؟
- ججز کی آڈیوز ، وڈیوز ریلیز پر چیف جسٹس سخت برہم
اسلام آباد کے داخلی راستوں پر کنٹینرز پہنچ گئے، ہزاروں سکیورٹی اہلکار تعینات

اسلام آباد انتظامیہ نے لانگ مارچ کے تناظر میں حفاظتی اقدامات شروع کردیے (فوٹو فائل)
اسلام آباد: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے سلسلے میں اسلام آباد کے داخلی راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں جب کہ حفاظتی اقدامات کے تحت ہزاروں اہل کار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں جب کہ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری بھی منگوالی گئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا ممکنہ دھرنا، دارالحکومت کو ایک ہفتے کیلیے سِیل کرنے کی تیاری
ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے اہم اور حساس علاقوں کے راستوں پر کنٹینرز پہنچانے کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کار بھی تعینات کردیے ہیں۔ سندھ پولیس کے اہلکار بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے تناظر میں 13 ہزار سے زائد سکیورٹی اہل کار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ اس سلسلے میں پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری بھی منگوائی گئی ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ نے لانگ مارچ کے پیش نظر کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات کرنا شروع کردیے ہیں۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈزون کی جانب جانے والے راستوں کو بھی بند کردیا جائے گا۔
اسلام آباد حکومت 22 کروڑ پاکستانیوں کا سامنا کرنے کے لیے بلکل تیار نہیں ہے 😂#حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ#WeTrustImranKhan 🔥 pic.twitter.com/1SOpLRyz2p
— Dr Afefa Seher 👩⚕️ (@Stethandspark) October 28, 2022
دریں اثنا وفاقی دارالحکومت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فلیگ مارچ کیا، جس میں اسلام آباد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری شریک ہوئی۔ فلیگ مارچ شہر کے مختلف راستوں سے گزرے گا۔ حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے فلیگ مارچ کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانا ہے۔
علاوہ ازیں ٹریفک پولیس نے اسلام آباد کے ریڈزون کو سرینا چوک اور نادرا چوک کی جانب سے بند کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ریڈزون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ استعمال کیاجاسکتاہے۔ ریڈزون کی جانب عام ٹریفک کی اجازت نہیں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔