ملزمان راشن کے بہانے لے گئے،سیلاب متاثرہ زیادتی کا شکار بچی کا بیان

کورٹ رپورٹر  جمعـء 28 اکتوبر 2022
مقدمے میں شناختی پریڈ کے دوران بچی نے ملزمان کو شناخت کرلیا تھا

مقدمے میں شناختی پریڈ کے دوران بچی نے ملزمان کو شناخت کرلیا تھا

کراچی کے علاقے کلفٹن میں اجتماعی زیادتی کا شکارہونے والی سیلاب متاثر بچی نے بیان ریکارڈ کرا دیا۔

سیلاب متاثرہ بچی نے کراچی کی  سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔

شکار پور سے تعلق رکھنے والی بچی نے پورا واقعہ عدالت کو بتایا۔ عدالتی ذرائع نے بتایا کہ  بچی نے کہا کہ ملزمان راشن دینے کے بہانے گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ نامعلوم جگہ پر دونوں ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا اورایک شاپنگ مال کے قریب چھوڑکر چلے گئے۔

مزید پڑھیں: کراچی؛ سیلاب  متاثرہ بچی سے زیادتی کے ملزمان کی تفصیلات سامنے آ گئیں

 

مقدمے میں ملزمان کی شناخت پریڈ بھی ہو چکی ہے جس میں متاثرہ بچی نے دونوں ملزمان کو شناخت کر لیا تھا۔ ملزم غلام رسول اور ملزم خالد حسین جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔