- پی سی بی نے وائٹ بال سیریز کیلئے دورہ نیوزی لینڈ کی تجویز قبول کرلی
- راولپنڈی؛ تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث گروہ کا ملزم گرفتار
- بابراعظم نے ہارورڈ بزنس اسکول میں ہم جماعتوں کیساتھ تصویر شیئر کردی
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہید
- وزیراعظم کی ترکیہ میں مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقات
- ان لینڈ ریونیو سروس ملازمین کی مراعات پر عملدرآمد کا فیصلہ
- پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 26 فیصد کی کمی
- آن لائن حاضری نہ لگانے والے اساتذہ کی تنخواہ روکنے کا حکم
- جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے شرپسند کے ہوش ربا انکشافات
- نئے بجٹ میں ویلتھ ٹیکس لگانے کی تجویز
- بونس شیئر اورغیر تقسیم شدہ منافع پر 5 فیصد ٹیکس کی تجویز
- سندھ کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائیگا
- بجٹ؛ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 6 جون کو طلب
- ’’دنیائے کرکٹ نے محمد آصف جیسا بالر کبھی نہیں دیکھا‘‘
- پاک فوج کا ٹرک بےقابو ہوکر دریائے نیلم میں گرگیا، 4جوان شہید
- آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے اسلام قبول کرلیا
- پاکستانی اسٹارز نے ٹی20 بلاسٹ کو چار چاند لگا دیے
- ڈیوڈ وارنر پاکستان کیخلاف الوداعی ٹیسٹ کھیلیں گے
- واٹس ایپ نے ایموجی کی بورڈ میں تبدیلی کر دی
- شہر میں رہنے والوں کا مضافاتی علاقوں میں جا بسنا نقصان دہ ہوسکتا ہے
ٹی20 ورلڈکپ؛ انگلینڈ اور آسٹریلیا کا میچ بھی بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا

پوائٹنس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی پہلی انگلینڈ کی دوسری پوزیشن (فوٹو: ٹوئٹر)
میلبرن: انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جانے والا ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کا ایک اور اہم میچ بارش کی نذر ہوگیا۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں شیڈول دونوں ٹیموں کے درمیان اہم میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا، بارش کے باعث گراؤنڈ کے کئی مقامات پانی کی وجہ سے نرم پڑگئے تو امپائرز نہ میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین میچ نہ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے، جس کے ساتھ گروپ اے کی صورتحال مزید دلچسپ ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ افغانستان کا دوسرا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا
گروپ اے میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آئرلینڈ، آسٹریلیا 3، 3 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلی، دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ سری لنکا اور افغانستان کے 2،2 پوائںٹس کے ساتھ پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ میں آج ہونے والا آئرلینڈ اور افغانستان کا مقابلہ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا، ورلڈکپ میں گروپ اے کا یہ تیسرا مقابلہ ہے جو بارش کے باعث منسوخ کرنا پڑا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔