- موتی کاری سے نادر اشیا بنانے کا قدیم فن زندہ رکھنے والی باہمت خاتون
- آسٹریلیا کے سفیر کی رکشے میں بیٹھ کر راولپنڈی کی سیر
- وزارت تجارت نے اسرائیل سے تجارت کی تردید کردی
- لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زیر حراست ڈاکو ہلاک
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سےمتعلق وزارت خزانہ کی اہم وضاحت
- امریکا میں عمران خان کے دوبارہ وزیراعظم بننے کی باتیں ہورہی ہیں، پرویز الہیٰ
- عمران خان کی زمان پارک کے باہر کارکنوں کے ساتھ افطار کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
- انسانی جسم سے متعلق حیرت انگیز حقائق
- سپریم کورٹ کے تین ججز کیخلاف ریفرنس خارج از امکان نہیں ہے، وزیر داخلہ
- سعودی عرب نے شہریوں کو دو افریقی ممالک کا سفر کرنے سے روک دیا
- کراچی: موبائل چھیننے اور IMEI نمبر تبدیل کرنے کے ماہر 4 ملزمان گرفتار
- پی ڈی ایم کا تین رکنی بینچ پر عدم اعتماد، کارروائی کے بائیکاٹ کا فیصلہ
- پاکستان عوامی تحریک کا انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا فیصلہ
- پی ڈی ایم کے اجلاسوں اور اعلامیوں کی کوئی حیثیت نہیں، تحریک انصاف
- اسرائیل کی ریاستی رہشتگردی جاری، ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
- ڈیفنس کراچی کو بارش کے پانی سے بچانے کے مشن کا پہلا مرحلہ مکمل
- سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو 10 ماہ قید کے بعد پٹیالا جیل سے رہا
- نوے دن میں الیکشن آئینی ہیں تو مشرف دور میں 3 سال کیوں ملتوی ہوئے؟ فضل الرحمان
- ہائی بلڈ پریشر اور ڈیمنشیا کے درمیان تعلق کا انکشاف
- سام سنگ کا نیا حربہ، آئی فون کے لیے ’ٹرائی گیلکسی‘ ایپ پیش کردی
بھارتی خواتین کرکٹرز کے لیے مردوں کے برابر معاوضہ، شوبز ستاروں کا خوشی کا اظہار

(فائل فوٹو)


ممبئی: بالی ووڈ نگری کے ستاروں نےبھارتی خواتین کرکٹرز کو مرد کرکٹرز کے برابر میچ کا معاوضہ دینے کے فیصلے کو خوب سراہا ہے۔
گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے صنفی امتیاز کے خاتمے کے لیے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے مرد اور خواتین کرکٹ کھلاڑیوں کو برابر معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا۔
جہاں کھلاڑی اسے فیصلے سے خوش ہیں وہیں شوبز ستاروں کی جانب سے بھی خواتین کو مساوی تنخواہیں دینے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔
اداکار شاہ رخ خان نے ٹویٹ کیا کہ ’کیا زبردست فرنٹ فُٹ شاٹ کھیلا ہے، اُمید ہے دیگر بھی اس اقدام کی پیروی کریں گے‘۔
What a good front foot shot. Sports being such an equaliser ( in more ways than one ) hoping it will pave the way for others to follow. https://t.co/Ko1pZpWm8z
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) October 27, 2022
اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’بی سی سی آئی نے غیرمعمولی کام کیا۔ برابری اور تنخواہوں میں مساوات کو یقینی بنانے کے لیے ایک زبردست فیصلہ ہے۔‘
اداکار سنیل شیٹی نے اس کو تاریخی فیصلہ قرار دیا کہ یہ ہی نئے انڈیا کا چہرہ ہونا چاہیے۔
تاپسی پنوں نے لکھا کہ ’برابر کے کام کے لیے برابر کے معاوضے کی جانب ایک بہت بڑا قدم۔ مثال قائم کرنے کے لیے شکریہ بی سی سی آئی‘۔
A huge step towards equal pay for equal work. Thank you BCCI for leading with example 👏🏾
— taapsee pannu (@taapsee) October 27, 2022
اداکار اکشے کمار نے کہا کہ ’دل خوش ہوگیا ہے پڑھ کر، چھا گئے۔ یہ ایک زبردست فیصلہ ہے، یہ فیصلہ ہماری خواتین کھلاڑیوں کو پیشہ ورانہ کرکٹ میں حصہ لینے میں مددگار ثابت ہوگا۔‘
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما انسٹاگرام اسٹوری پر اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے اقدام کو سراہا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے قانون کے تحت خواتین کرکٹرز کو بھی مرد کھلاڑیوں کی طرح ٹیسٹ میچ کھیلنے پر 15 لاکھ، او ڈی آئی کھیلنے پر 6 لاکھ جبکہ 3 لاکھ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پر ملیں گے۔
یاد رہے کہ یہ فیصلہ صنفی امیتاز کے خاتمے اور بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی عمدہ کارکردگی کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے حالیہ میچز میں بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کیا تھا جبکہ بنگلہ دیش میں ہونے والا ویمنز ایشیا کپ بھی انڈیا کے نام رہا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔