ورلڈکپ جیتنے کیلئے گدھے کو باپ بنانا پڑتا تو بنالیتا، وسیم اکرم کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اکتوبر 2022
بابراعظم کو سیکھنے کی ضرورت ہے، سابق کپتان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بابراعظم کو سیکھنے کی ضرورت ہے، سابق کپتان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی زمبابوے سے شکست کے بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا کہ ’’شعیب ملک میرے سامنے بیٹھے ہیں بطور کپتان میرا ٹارگٹ ورلڈکپ جیتنا ہے، اس کے لیے اگر مجھے گدھے کو بھی باپ بنانا پڑتا تو بنالیتا کیونکہ میرا الو سیدھا ہونا چاہیئے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ اگر مجھے شیعب ملک ٹیم میں چاہیئے ہے تو میں کہوں چیف سلیکٹر اور چئیرمین کو ورنہ کپتانی سے انکار کردوں گا، پاکستان محلے کی ٹیم نہیں ہے کہ میرا دوست کھیلے یا میرا کوئی جاننے والا آجائے۔

مزید پڑھیں: ایوریج لوگوں کو کھلائیں گے تو نتیجہ بھی ایوریج ہی ہوگا، شعیب اختر

گزشتہ روز پاکستان کو زمبابوے کے ہاتھوں ایک رن سے شکست کے بعد سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بابراعظم ایک برے کپتان ہیں، میں یہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں، اور میں دوبارہ کہہ رہا ہوں ایوریج پلئیرز کے ساتھ ایوریج نتیجہ ہی نکلتا ہے جو نظر آرہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ چیئرمین پی سی بی کہہ رہے تھے کہ سپورٹ کریں ہم کررہے ہیں لیکن کس برانڈ کی کرکٹ کھیلی جارہی ہے؟۔

مزید پڑھیں: زمبابوے سے شکست؛ پاکستان کی ورلڈکپ کمپین اگر مگر کا شکار

واضح رہے کہ پاکستان سپر 12 مرحلے میں اپنا اگلا میچ اتوار کو ہالینڈ سے کھیلے گا تاہم اس میچ میں شکست کے ساتھ ہی قومی ٹیم کی ورلڈکپ مہم بھی اختتام پذیر ہوجائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔