سپریم کورٹ سے بھی مشرف کی درخواست اعتراض لگا کر واپس

نمائندہ ایکسپریس / اے پی پی  بدھ 26 مارچ 2014
اپیل میں خصوصی عدالت کو بھی فریق بنایا گیا جس کی اجازت آئین اور قانون نہیں دیتا۔ فوٹو: فائل

اپیل میں خصوصی عدالت کو بھی فریق بنایا گیا جس کی اجازت آئین اور قانون نہیں دیتا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پرویزمشرف کی جانب سے غداری کیس فوجی عدالت منتقل کرنے سے متعلق خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست اعتراضات لگاکر واپس کردی۔

رجسٹرارآفس کی جانب سے کہاگیا ہے کہ خصوصی عدالت کے عبوری حکم ناموں کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ تاہم اگرخصوصی عدالت حتمی فیصلہ کرتی ہے تواس کے خلاف اپیل دائرکی جاسکتی ہے۔ اپیل میں خصوصی عدالت کوبھی فریق بنایاگیا ہے جس کی اجازت آئین اورقانون نہیں دیتا۔خصوصی عدالت نے پرویزمشرف کی جانب سے آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کی درخواست 21 فروری کوخارج کی تھی۔ اس سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ بھی درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کرچکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔