- جناح ہاؤس پر حملے کے وقت یاسمین راشد کی موجودگی ثابت ہوئی ہے، فرانزک رپورٹ
- فالج جیسے حادثے کے بعد روزمرہ معمولات میں چند ضروری تبدیلیاں
- پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ائیرلائنز کے کروڑوں ڈالر پھنس گئے
- سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
- کراچی کے نوجوان انجینئرنے ’جانوروں‘ کا ڈیجیٹل پاسپورٹ متعارف کرادیا
- امریکا میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی وجہ سے ہزاروں افراد بیروزگار ہوگئے
- کوئٹہ سے براہ راست حج پروازوں کا آغاز
- 25 لاکھ مالیت کے جعلی 5 ہزار والے نوٹ برآمد
- کینیڈا میں مچھلی کے شکار کے دوران خاندان ڈوب گیا؛ 4 بچوں سمیت 5 ہلاک
- اینڈرائیڈ 14 میں اہم فیچر شامل کیے جانے کا امکان
- نگلنے میں دشواری کے مرض کی دو اہم وجوہ ہوسکتی ہیں، پاکستانی ماہرین
- برطانوی انجینیئر نے دوڑنے والا کوڑے دان بنالیا، ویڈیو وائرل
- جنگلی جانوروں اورپرندوں کے انکلوژرنیلام کرنے کا فیصلہ
- گاڑی پر انجن کی طاقت کے بجائے قیمت کی شرح سے ٹیکس لگانے کی مخالفت
- سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہوں، ہزار کیس بنالیں فرق نہیں پڑے گا، پرویزالہٰی
- چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے 60 مکانات تباہ؛ 14 افراد ہلاک
- یاسمین راشد کی بریت کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے، آئی جی پنجاب
- لیاری ایکسپریس وے پر گندگی کے ڈھیر لگ گئے
- آسٹریلیا خالصتان ریفرنڈم؛31 ہزارسکھوں کا بھارت سےعلیحدگی کے حق میں ووٹ
- پاکستان اور افغانستان خوراک کی قلت کا شکار ہوسکتے ہیں، رپورٹ
قطر میں بھارتی بحریہ کے سابق کمانڈرز سمیت 8 افسران گرفتار

بھارت میں تیار شدہ بحری جہاز کے افتتاح پر اعلیٰ افسران موجود تھے، فوٹو: فائل
نئی دہلی: قطر میں بھارتی بحریہ کے 2 ریٹائرڈ کمانڈرز سمیت 8 افسران دو ماہ سے زیر حراست ہیں اور بے خبر مودی سرکار کو اس کا پتہ ایک خاتون کی ٹویٹ سے ہوا جس کے بعد بھارتی وزارت دفاع اور خارجہ کی دوڑیں لگ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین نیوی کے کمانڈرز سمیت 8 افسران کو قطر میں اسٹیٹ سیکیورٹی بیورو نے تقریباً دو ماہ سے حراست میں رکھا ہوا ہے۔ اس بات کا انکشاف ٹوئٹر پر ایک خاتون ڈاکٹر میتو بھارگوا نے کیا۔
ڈاکٹر میتو بھارگوا نے اپنی ٹوئٹ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت اعلیٰ قیادت کو مینشن کیا جس سے یہ معاملہ سوئی ہوئی بھارتی حکومت کے علم میں آیا تاہم اب بھی کارکردگی زبانی جمع خرچ تک محدود ہے۔
اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انڈین نیوی کے یہ 8 ریٹائرڈ افسران قطر میں الظاہرہ گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز میں ملازمت کر رہے تھے تاہم یہ واضح نہیں کہ انھیں کس الزام میں حراست میں لیا گیا۔
گرفتار ہونے والے انڈین نیول کے سابق افسران میں اعلیٰ ملٹری ایوارڈ یافتہ کمانڈر پرنیندا تیواری بھی شامل ہیں جنھیں سابق صدر رام ناتھ کوند نے 2019 یہ اعزاز میں دیا تھا۔
بھارتی حکومت کے ایک اعلیٰ سفارت کار نے میڈیا کو بتایا کہ دوحہ میں بھارتی سفارت خانہ، قطر کی مقامی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے اور یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ مسئلہ کیا ہے۔
سفارت کار نے مزید کہا کہ سابق نیوی افسران کے کیس کو گہرائی سے دیکھ رہے ہیں اور ساری توجہ ان افسران کی بحفاظت وطن واپسی پر مرکوز ہے۔
بھارتی ریٹائرڈ نیوی افسران کی گرفتاری سے متعلق کمپنی الظاہرہ گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز اور قطر حکومت کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا اور کمپنی کی ویب سائٹ بھی بند ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔