- فلسطین مخالف بیان؛ اردن کی پارلیمنٹ کا اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کرنے کی تجویز پر ووٹ
- مسلح جتھوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اداروں کو تمام اختیارات دیے جائیں، وزیر داخلہ
- اٹلی میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ٹِک ٹاک کے خلاف تحقیقات آغاز
- پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، حکومت کا ثاقب نثار کیخلاف احتجاج
- گلِ خطمی میں موٹاپا کم کرنے والے اجزا دریافت
- فزکس اور فطرت کا ملاپ، معلق آتشیں پتھر
- کراچی میں فائرنگ سے اہلسنت و الجماعت کے رہنما جاں بحق
- رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے رویت کمیٹی کا اجلاس جاری
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں بڑی کمی
- الیکشن کمیشن کا کراچی کی 6 یوسیز پر دوبارہ گنتی کا حکم
- پشاور سے کالعدم ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
- مجھے مرتضیٰ بھٹوکی طرح قتل کرنے کا منصوبہ ہے، عمران خان
- یوم پاکستان پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
- ممنوعہ فنڈنگ؛ عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد
- کراچی، شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والے گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار
- رمضان بچت ایکسپو میں 30 سے 50 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ
- مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ
- رمضان میں اسکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
- برطانیہ میں مسجد سے نکلنے والے 70 سالہ بزرگ کو آگ لگا دی گئی
- وہاب ریاض نے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج سنبھال لیا
حالیہ ہفتے 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

حالیہ ہفتے 21 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 16 میں کمی اور 14 اشیاء کی قیمت میں استحکام رہا (فوٹو : فائل)
اسلام آباد: ملک میں حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 4.13 فیصد اضافہ ہوگیا اور سالانہ بنیادوں پر حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح 27.13 فیصد سے بڑھ کر دوبارہ 30.68 فیصد ہوگئی۔
اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 16 اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ 14 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے نمک کی قیمتوں میں 2.57 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 1.04 فیصد، چائے کی پتی کی قیمتوں میں 1.89 فیصد، تازہ دودھ کی قیمتوں میں 1.23 فیصد، ایری سکس چاول کی قیمتوں میں 1.24 فیصد، آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں 1.31 فیصد، بجلی کی قیمت میں 89.34 فیصد اور انرجی سیور کی قیمتوں میں 1.57 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آلو کی قیمت میں 0.47 فیصد، ٹماٹر کی قیمت میں 3.37 فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں 0.72 فیصد، دال مسور کی قیمت میں 2.50فیصد، دال چنا کی قیمت میں 1.35 فیصد، دال ماش کی قیمت میں 0.84فیصد، چکن کی قیمت میں 1.86 فیصد اور پیاز کی قیمت میں 2.97 فیصد کمی واقع ہوئی۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ہفتے 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا، گزشتہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں 26.70 فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 28.47 فیصد اضافہ ہوا۔
اسی طرح 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 30.35 فیصد، 29 ہزار 518 روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 31.48 فیصد رہی جب کہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 31.77 فیصد رہی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔