- موتی کاری سے نادر اشیا بنانے کا قدیم فن زندہ رکھنے والی باہمت خاتون
- آسٹریلیا کے سفیر کی رکشے میں بیٹھ کر راولپنڈی کی سیر
- وزارت تجارت نے اسرائیل سے تجارت کی تردید کردی
- لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زیر حراست ڈاکو ہلاک
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سےمتعلق وزارت خزانہ کی اہم وضاحت
- امریکا میں عمران خان کے دوبارہ وزیراعظم بننے کی باتیں ہورہی ہیں، پرویز الہیٰ
- عمران خان کی زمان پارک کے باہر کارکنوں کے ساتھ افطار کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
- انسانی جسم سے متعلق حیرت انگیز حقائق
- سپریم کورٹ کے تین ججز کیخلاف ریفرنس خارج از امکان نہیں ہے، وزیر داخلہ
- سعودی عرب نے شہریوں کو دو افریقی ممالک کا سفر کرنے سے روک دیا
- کراچی: موبائل چھیننے اور IMEI نمبر تبدیل کرنے کے ماہر 4 ملزمان گرفتار
- پی ڈی ایم کا تین رکنی بینچ پر عدم اعتماد، کارروائی کے بائیکاٹ کا فیصلہ
- پاکستان عوامی تحریک کا انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا فیصلہ
- پی ڈی ایم کے اجلاسوں اور اعلامیوں کی کوئی حیثیت نہیں، تحریک انصاف
- اسرائیل کی ریاستی رہشتگردی جاری، ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
- ڈیفنس کراچی کو بارش کے پانی سے بچانے کے مشن کا پہلا مرحلہ مکمل
- سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو 10 ماہ قید کے بعد پٹیالا جیل سے رہا
- نوے دن میں الیکشن آئینی ہیں تو مشرف دور میں 3 سال کیوں ملتوی ہوئے؟ فضل الرحمان
- ہائی بلڈ پریشر اور ڈیمنشیا کے درمیان تعلق کا انکشاف
- سام سنگ کا نیا حربہ، آئی فون کے لیے ’ٹرائی گیلکسی‘ ایپ پیش کردی
لانگ مارچ کے شرکا کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت

فوٹو فائل
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے لانگ مارچ کے پورے روٹ پر امن عامہ برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کردیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں لانگ مارچ کے سکیورٹی انتظامات اور پولیس فورس کی تعیناتی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے لانگ مارچ کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت
کیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لانگ مارچ کے پورے روٹ پرامن عامہ برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں اور وضع کردہ سکیورٹی پلان پر من وعن عملدر آمد یقینی بنایا جائے۔
چودھری پرویزالٰہی نے حکم دیا کہ پولیس اور انتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے اور تمام متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے متبادل انتظامات کیے جائیں، کوآرڈینیشن کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کرے اورصورتحال کے تناظرمیں اقدامات کیے جائیں اور دیگر شہروں سے اضافی نفری فی الفور منگوا کر روٹ پر تعینات کی جائے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لانگ مارچ کی مسلسل نگرانی کی جائے اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے لئے کھانے کے بہترین انتظامات بھی کیے جائیں۔
پرویز الہٰی نے حساس علاقوں میں سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کے شرکاء کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہماری پہلی ترجیح ہے، کیمروں کی مدد سے پورے روٹ کی نگرانی کی جائے گی، پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے ہمہ وقت چوکس ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری فورس الرٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکاء پُرامن رہیں گے۔
سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل اسپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، اسپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور سی سی پی او لاہور سمیت دیگر حکام اجلاس میں شریک تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔