- اٹلی میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ٹِک ٹاک کے خلاف تحقیقات آغاز
- پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، حکومت کا ثاقب نثار کیخلاف احتجاج
- گلِ خطمی میں موٹاپا کم کرنے والے اجزا دریافت
- فزکس اور فطرت کا ملاپ، معلق آتشیں پتھر
- کراچی میں فائرنگ سے اہلسنت و الجماعت کے رہنما جاں بحق
- رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے رویت کمیٹی کا اجلاس جاری
- الیکشن کمیشن کا کراچی کی 6 یوسیز پر دوبارہ گنتی کا حکم
- پشاور سے کالعدم ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
- مجھے مرتضیٰ بھٹوکی طرح قتل کرنے کا منصوبہ ہے، عمران خان
- یوم پاکستان پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
- ممنوعہ فنڈنگ؛ عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد
- کراچی، شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والے گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار
- رمضان بچت ایکسپو میں 30 سے 50 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ
- مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ
- رمضان میں اسکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
- برطانیہ میں مسجد سے نکلنے والے 70 سالہ بزرگ کو آگ لگا دی گئی
- وہاب ریاض نے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج سنبھال لیا
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں بادشاہی برقرار، ٹیسٹ میں تنزلی
- پولیس، ایف آئی اے کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس
- رمضان میں بھی گیس لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی
’ مولا جٹ‘ نے انٹرنیشنل باکس آفس پر دو بالی ووڈ فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا

فوٹو: انسٹاگرام
لاہور / لندن: فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز کے 13 دن بعد بھی باکس آفس پر شاندار پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔
فلم نے بین الاقوامی سطح پر بالی ووڈ کی دو میگا فلموں کو باکس آفس پر پیچھے چھوڑ کر ایک اہم سنگ میل عبورکرلیا۔
اکشے کمار کی فلم ‘رام سیتو’، اجے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم ‘تھینک گاڈ‘ کو دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا گیا۔ دونوں فلموں نے بھارت میں پہلے دن اچھی کارکردگی دکھائی لیکن عالمی سطح پر زیادہ متاثر کن کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔
بالی ووڈ فلموں کے تجزیہ کار کومل نیہتا نے ٹوئٹر پر آگاہ کیا کہ بھارتی فلم ’رام سیتو‘ اور ’تھینک گاڈ‘ دیوالی کے موقع پر بھارت میں تو پہلے دن باکس آفس پر کامیاب رہیں لیکن دونوں ہی فلموں کا بیرون ملک میں برا حال رہا اور پاکستانی فلم ’مولا جٹ‘ اپنی ریلیز کے 13 ویں دن بھی بالی ووڈ کی دونوں فلموں سے زیادہ بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔
Ram Setu and Thank God at least managed fair collections on day 1 in India on account of Diwali holiday, but both fared poor Overseas. Pakistani film Maula Jatt on 13th day is higher than both Bollywood films on their 1st day. (to be contd.)
— Komal Nahta (@KomalNahta) October 26, 2022
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ کینیڈا میں باکس آفس پر 25 اکتوبر بروز منگل ریلیز کے 13 ویں دن ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے31,183 ڈالرز کا، پنجابی فلم ’ہنی مون‘ نے20,923 ڈالرز کا، ’تھینک گاڈ‘نے 14,444ڈالرز اور ’رام سیتو‘ نے 12,714 ڈالرز کا بزنس کیا۔
برطانیہ میں باکس آفس پر 25 اکتوبر کو ریلیز کے 13 ویں دن ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے32,261 پاؤنڈز کا، ’رام سیتو‘ نے ریلیز کے پہلے دن 11,794پاؤنڈز کا، ’تھینک گاڈ‘ نے ریلیز کے پہلے دن 11,884 پاؤنڈز کا بزنس کیا‘۔
کومل نیہتا نے مزید لکھا کہ ’آسٹریلیا میں باکس آفس پر 25 اکتوبر کو ریلیز کے 13 ویں دن’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے 10,282 ڈالزر کا، ’رام سیتو‘ نے ریلیز کے پہلے دن 11,307ڈالرز کا اور ’تھینک گاڈ نے 9,273 ڈالرز کا بزنس کیا۔
What a proud moment for every Pakistani. Thank you @KomalNahta Sahib for your candidness. Thank you Bilal Lashari & Ammara Hikmat for making this film and making the whole nation proud. @MaulaJattMovie @blashari @AmmaraHikmat @GoharRsd @iamhamzaabbasi pic.twitter.com/qi3BlhrO8x — Nadeem Mandviwalla (@NMandviwalla) October 26, 2022
فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ڈسٹری بیوٹر ندیم مانڈوی والا نے اس خبر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ’یہ ہر پاکستانی کے لیے فخریہ لمحہ ہے‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔