- موتی کاری سے نادر اشیا بنانے کا قدیم فن زندہ رکھنے والی باہمت خاتون
- آسٹریلیا کے سفیر کی رکشے میں بیٹھ کر راولپنڈی کی سیر
- وزارت تجارت نے اسرائیل سے تجارت کی تردید کردی
- لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زیر حراست ڈاکو ہلاک
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سےمتعلق وزارت خزانہ کی اہم وضاحت
- امریکا میں عمران خان کے دوبارہ وزیراعظم بننے کی باتیں ہورہی ہیں، پرویز الہیٰ
- عمران خان کی زمان پارک کے باہر کارکنوں کے ساتھ افطار کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
- انسانی جسم سے متعلق حیرت انگیز حقائق
- سپریم کورٹ کے تین ججز کیخلاف ریفرنس خارج از امکان نہیں ہے، وزیر داخلہ
- سعودی عرب نے شہریوں کو دو افریقی ممالک کا سفر کرنے سے روک دیا
- کراچی: موبائل چھیننے اور IMEI نمبر تبدیل کرنے کے ماہر 4 ملزمان گرفتار
- پی ڈی ایم کا تین رکنی بینچ پر عدم اعتماد، کارروائی کے بائیکاٹ کا فیصلہ
- پاکستان عوامی تحریک کا انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا فیصلہ
- پی ڈی ایم کے اجلاسوں اور اعلامیوں کی کوئی حیثیت نہیں، تحریک انصاف
- اسرائیل کی ریاستی رہشتگردی جاری، ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
- ڈیفنس کراچی کو بارش کے پانی سے بچانے کے مشن کا پہلا مرحلہ مکمل
- سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو 10 ماہ قید کے بعد پٹیالا جیل سے رہا
- نوے دن میں الیکشن آئینی ہیں تو مشرف دور میں 3 سال کیوں ملتوی ہوئے؟ فضل الرحمان
- ہائی بلڈ پریشر اور ڈیمنشیا کے درمیان تعلق کا انکشاف
- سام سنگ کا نیا حربہ، آئی فون کے لیے ’ٹرائی گیلکسی‘ ایپ پیش کردی
کراچی میں 6 ہزار سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کا فیصلہ

فوٹو فائل
کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے کہا ہے کہ کراچی میں 6 ہزار سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو ہر صورت مسمار کیا جائے گا اور شہر میں کسی بھی صورت غیر قانونی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایکیسپریس اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی ایس بی سی اے کا کہنا تھا کہ وزیربلد یات ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدا یت پر ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے، جو شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف دن رات کار رو ائی میں مصروف ہے اور تعطیل والے دن بھی انہدامی کا روائی کرتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں فیڈرل بی ایر یا، ناظم آبا د، لیاری، محمود آباد ، لیاقت آباد، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، جمشید روڈ ، طارق روڈ ، بہادر آباد، گلشن اقبال ، گلستان جوہر سمیت دیگر علاقوں میں غیر قانونی تعمیر ات کے خلاف بھر پور کارروائی کی گئی ہے اور آئندہ بھی مختلف علاقوں میں بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔
ڈی جی ایس بی سی اے کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو غیرقانونی تعمیر ات کے خلاف کا رو ائی کی رپورٹ دی جاتی ہے، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈیمولیشن ریحان خان کو خصوصی طور پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کا ررو ائی کی ہدا یت بھی دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹاسک فورس کی تشکیل سے شہر میں ٖغیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاررو ائی میں تیزی آ ئی ہے، اب تک 30دن میں 50سے زائد غیر قانونی تعمیر ات کو مسما ر کیا جا چکا ہے جبکہ لیاری اور محمود آبا د میں ہما رے عملے کو مزاحمت کا سامنا بھی کر نا پڑا ہے ان پر حملہ ہوا لیکن ہم کسی دباؤ میں نہیں آئے اور نہ ہی ئیں گے، شہر سے ہر صورت غیر قانونی تعمیرات کو ختم کر کے ہی دم لیں گے۔
اسحاق کھوڑ و کا کہنا تھا کہ شہر یوں کے لیے نقشوں کی منظو ری کے مراحل کو آسان بنایا جا رہا ہے تا کہ شہری قواعد و ضوابط سے قانونی تعمیر ات کریں، انہو ں نے کہا کہ وزیر بلد یات ناصر حسین شاہ نے ہدا یت کی ہے کہ غیرقانونی تعمیرات کو مسما ر کیاجا ئے اور ان عناصر کے خلاف مقدما ت بھی درج کئے جا ئیں تا کہ ان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے تاکہ غیر قانونی تعمیر ات کرنے والو ں کی حوصلہ شکنی ہو۔
انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی ایس بی سی اے کا عملہ غیرقانونی تعمیرات میں ملوث یا سہولت کار کے طور پر پایا گیا تو اُس کے خلاف بھی محکمہ جاتی کاررو ائی کی جا ئے گی، پہلے مرحلے میں تین افسران غیر قانونی تعمیرات میں ملو ث پائے گئے تھے ان کے خلاف ہم نے خود اینٹی کرپشن کو کاررو ائی کی درخواست کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔