کورونا کا ایک مریض انتقال کرگیا، 48 متاثرین کی حالت تشویش ناک

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 اکتوبر 2022
24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10 ہزار 953 ٹیسٹ کیے گئے (فوٹو فائل)

24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10 ہزار 953 ٹیسٹ کیے گئے (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا ایک مریض انتقال کرگیا جب کہ 48 متاثرین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

 

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10 ہزار 953 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 64 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.58 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے  پھیلاؤ کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے۔ تین روز قبل بھی وبا سے متاثرہ ایک شخص انتقال کرگیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔