- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 73 پیسے گھٹ گئی
- فلسطین مخالف بیان؛ اردن سے اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کرنے کی تیاری
- پارلیمنٹ مسلح جتھوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اداروں کو تمام اختیارات دیے، وزیر داخلہ
- اٹلی میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ٹِک ٹاک کے خلاف تحقیقات آغاز
- پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، حکومت کا ثاقب نثار کیخلاف احتجاج
- گلِ خطمی میں موٹاپا کم کرنے والے اجزا دریافت
- فزکس اور فطرت کا ملاپ، معلق آتشیں پتھر
- کراچی میں فائرنگ سے اہلسنت و الجماعت کے رہنما جاں بحق
- رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے رویت کمیٹی کا اجلاس جاری
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں بڑی کمی
- الیکشن کمیشن کا کراچی کی 6 یوسیز پر دوبارہ گنتی کا حکم
- پشاور سے کالعدم ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
- مجھے مرتضیٰ بھٹوکی طرح قتل کرنے کا منصوبہ ہے، عمران خان
- یوم پاکستان پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
- ممنوعہ فنڈنگ؛ عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد
- کراچی، شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والے گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار
- رمضان بچت ایکسپو میں 30 سے 50 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ
- مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ
- رمضان میں اسکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
- برطانیہ میں مسجد سے نکلنے والے 70 سالہ بزرگ کو آگ لگا دی گئی
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرکے شوہر پرگھرمیں گھس کر ہتھوڑے سے حملہ

پولیس نے نینسی پلوسی کے گھر میں گھسنے والے کوگرفتار کرلیا:فوٹو:فائل
سان فرانسسكو: امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے شوہر پر گھر میں گھس کر ہتھوڑے سے حملہ کیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آورنے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کی سان فرانسسکو میں واقع رہائش گاہ میں گھس کر ان کے 82 سالہ شوہرپال پلوسی پر ہتھوڑے سے حملہ کیا۔پال پلوسی نے زخمی ہونے سے قبل پولیس کو کال کی تھی اور فون کاٹے بغیر رکھ دیا تھا تاکہ پولیس اہلکار حملہ آور کی ان سے گفتگو سن سکیں۔
سان فرانسسکو پولیس کا کہنا ہے جب اہلکار نینسی پلوسی کے گھر پہنچے تو حملہ آور ہتھوڑے سے وار کر رہا تھا جسے پولیس نے فوری طور پر روک کر گرفتار کر لیا۔حملہ آور نے گھر میں گھسنے کے بعد دو بار چلا کر پوچھا کہ نینسی کہاں ہے اورکہا کہ جب تک وہ واپس نہیں آتی میں انتظار کروں گا۔ نینسی پلوسی واقعہ کے وقت واشنگٹن میں تھیں۔
نیسنی پلوسی کے شوہر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے سر کی سرجری کی گئی۔ ان کی حالت اب تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر82 سالہ نینسی ڈیموکریٹک پارٹی کی اہم رکن ہیں۔ نینسی پلوسی اور پال کی شادی 1963 میں ہوئی تھی اور ان کے 5 بچے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔