کراچی؛ شراب پی کر وارداتیں کرنیوالے گروہ کے 3 کارندے گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 اکتوبر 2022
ملزمان سے موبائل فون، اسلحہ، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی (فوٹو فائل)

ملزمان سے موبائل فون، اسلحہ، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی (فوٹو فائل)

 کراچی: پولیس نے شراب پی کر وارداتیں کرنے والے گروہ کے 3 کارندے گرفتار کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلال کالونی پولیس نے 100 سے زائد وارداتیں کرنے والے گروہ کے 3 کارندوں کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے چھینے ہوئے 20 موبائل فونز ، 4 ٹی ٹی پستول، 12 ہزار روپے نقد اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی  گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں خادم لنگڑا ، نعیم اور اعظم کمانڈو شامل ہیں۔ ملزمان زیادہ تر وارداتیں شراب پی کر کرتے تھے  جب کہ یہ پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں ، تاہم ضمانت پر آنے کے بعد دوبارہ وارداتیں کررہے تھے ۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان زیادہ تر وارداتیں ضلع وسطی کے علاقے میں کرتے تھے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔