پی ایس او نے پہلی سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیا

بزنس رپورٹر  ہفتہ 29 اکتوبر 2022
پی ایس اونے عدم استحکام کے باوجود 1.2ارب روپے کے بعداز ٹیکس منافع کے ساتھ توانائی کے شعبہ میں اپنی برتری کوبرقرار رکھا۔ فوٹو: فائل

پی ایس اونے عدم استحکام کے باوجود 1.2ارب روپے کے بعداز ٹیکس منافع کے ساتھ توانائی کے شعبہ میں اپنی برتری کوبرقرار رکھا۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل نے پہلی سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

پاکستان اسٹیٹ آئل نے مالی سال 2022-23کی پہلی سہ ماہی میں عدم استحکام کے باوجود، 1.2 ارب روپے کے بعد از ٹیکس منافع کے ساتھ توانائی کے شعبہ میں اپنی برتری کو برقرار رکھا جبکہ گروپ نے مجموعی طور پر 2.1 ارب روپے خالص منافع بعد از ٹیکس حاصل کیا۔

پی ایس او کے انتظامی بورڈ نے 27 اکتوبر ،2022 کو کراچی میں واقع کمپنی کے ہیڈ افس میں منعقد ہونے والے اپنے اجلاس کے دوران 30 ستمبر، 2022 کی پہلی سہ ماہی کے حوالے سے اپنے ذیلی ادارے، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) کے ساتھ ساتھ کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

جغرافیائی لحاظ سے جاری تناؤ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا باعث رہا جبکہ پاکستان کو اپنی تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔