- پی ٹی آئی کے لاپتا رہنما اظہرمشوانی گھر واپس پہنچ گئے
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر287 روپے برقرار
- کراچی میں راشن تقسیم کے دوران بھگڈرسے 3 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق
- نومولود بچھڑے کی کھال پر مسکراتا چہرہ دیکھ کر عوام بھی خوش
- کاٹے جانے پر پودے بھی آہ و بکا کرتے ہیں
- قبل ازوقت پیدا ہونے والے بچے جوانی میں بھی دمے سے متاثرہوسکتے ہیں
- روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے شواہد ہیں؛ امریکا
- واٹر ٹینکرکی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق
- جاپانی وزیراعظم کی مسلم ممالک کے سفراء کو دعوت افطار
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
- بی جے پی کے رکن بجٹ سیشن میں موبائل پر فحش فلم دیکھتے رہے؛ ویڈیو وائرل
- اہم آئینی امور فل کورٹ سے ہی حل کرنے چاہئیں، جسٹس جمال
- انتخابات سےخوفزدہ ن لیگ چیف جسٹس کودھمکا رہی ہے، عمران خان
- ملک میں مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان ہے، وزارت خزانہ
- عثمان بزدار کے علاقے کھرڑ بزدار میں 16 گھوسٹ اسکولوں کا انکشاف
- اگر انتخابات میں کوئی کرپٹ پریکٹس نہ ہو تو پی ٹی آئی پُرامن رہے گی، سپریم کورٹ میں یقین دہانی
- جس پر اپنے ججز عدم اعتماد کردیں،اس کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں، مریم
- بھارت تکبر کے ساتھ عالمی کرکٹ کو چلانا چاہتا ہے، عمران خان
- پنجاب پولیس کی موبائل ایپ کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرنے والا گرفتار
- اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی
لانگ مارچ کنٹینر پر اسد عمر، حماد اظہرِ، مراد سعید میں جھگڑا، ویڈیو وائرل

لانگ مارچ شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی قیادت میں اختلافات سامنے آنے لگے (فوٹو گریب)
لاہور: تحریک انصاف کا لانگ مارچ شروع ہوتے ہی قیادت میں اختلافات سامنے آنے لگے۔
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا گزشتہ روز لاہور سے آغاز ہوگیا، جب کہ اسی دوران احتجاج کی قیادت کرنے والے کنٹینر پر پارٹی چیئرمین کی موجودگی میں سینئر رہنماؤں کے مابین جھگڑا ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
چار لوگ آپس میں اکٹھے نہیں تو عوام کیسے انکے کہنے پر نکلے؟ #خونی_مارچ_نامنظور pic.twitter.com/6xzgSd9mDH
— Kheeal Das Kohistani (@KesooMalKheealD) October 28, 2022
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کسی بات پر نالاں ہیں اور وہ غصے میں دوسرے رہنماؤں پر برس رہے ہیں۔ اس دوران حماد اظہر، اسد عمر کے سامنے تھے اور ان کے ساتھ مراد سعید، اسد عمر کو کسی معاملے پر وضاحت پیش کرنے کی کوشش کرتے رہے، تاہم سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے ان کی ایک نہ سنی اور ہاتھ سے پیچھے دھکیل دیا۔ سینئر رہنماؤں کے جھگڑے کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی موجود تھے جب کہ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی اس موقع پر بے بسی کی تصویر بنے دکھائی دیے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے مابین لانگ مارچ کے لیے عوام کے مطلوبہ تعداد میں نہ نکلنے پر جھگڑا ہوا اور اس کی ذمے داری ایک دوسرے پر ڈالنے کی وجہ سے تکرار شروع ہوئی، تاہم بحث کا اصل موضوع کیا تھا، اس کی کسی ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
کل کے لاہور کا اپنے کپتان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حقیقی آزادی کا عزم دیکھ کر یہ گھبرا گئے ہیں. میرا ایک کلپ چلا رہے ہیں کے اختلافات ہو گئے. اللہ کے بندوں اس وقت مجھے غصہ اس بات پر تھا کے جنریٹر خراب ہو گیا تھا اور دوسرا آنے میں دیر ہو رہی تھی 😊 #حقیقی_آزادی_مارچ
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 29, 2022
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اپنے ایک وضاحتی ٹوئٹ میں کنٹینر پر ہونے والے واقعے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کل لاہور کا اپنے کپتان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حقیقی آزادی کا عزم دیکھ کر یہ گھبرا گئے ہیں۔ میرا ایک کلپ چلا رہے ہیں کہ اختلافات ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مجھے غصہ اس بات پر تھا کہ جنریٹر خراب ہو گیا تھا اور دوسرا آنے میں دیر ہو رہی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔