عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

اسٹاف رپورٹر  منگل 1 نومبر 2022
فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 50 ہزار اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 600 روپے کی سطح پر آگئی (فوٹو : فائل)

فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 50 ہزار اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 600 روپے کی سطح پر آگئی (فوٹو : فائل)

 کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے سے قیمت 1653 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی جس کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے اضافے کے بعد 151100 اور دس گرام کی قیمت 944 روپے اضافے سے 129544 روپے تک پہنچ گئی۔

دریں اثناء فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے اضافے کے بعد 1590 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 8.53 روپے سے بڑھ کر 1363.13 روپے پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔