اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک  پير 31 اکتوبر 2022
فوٹو: انسٹاگرام

فوٹو: انسٹاگرام

 لاہور: پاکستانی اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے اپنے شوہر خواجہ خضر حسین سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

انسٹاگرام کے ایک معروف شوبز پیج نے اداکارہ کا موقف شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان دونوں کے درمیان سب خیریت سے ہے، ان کے شوہر اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے ان دنوں کینیڈا میں ہیں جبکہ صحیفہ اپنے کیریئر کی خاطر ان سے دور ہیں۔


View this post on Instagram

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


انہوں نے مزید لکھا کہ ان دونوں کے زندگی میں مقاصد بہت بڑے ہیں اس لیے وہ یہ دوریاں برداشت کر رہے ہیں۔

صحیفہ جبار  اپنے شوہر کے لیے دعا گو ہیں کہ انہیں خوب کامیابی ملے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صحیفہ نے اپنے ٹیٹو ہٹانے کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس کے بعد یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے باعث ان کے نام کا ٹیٹو ہٹایا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔