ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف شوٹنگ کے دوران اپنا پاؤں تڑوا بیٹھے

ویب ڈیسک  پير 31 اکتوبر 2022
فوٹو: انسٹاگرام

فوٹو: انسٹاگرام

 ممبئی: بالی ووڈ اسٹار ٹائیگر شروف شوٹنگ کے دوران ایکشن سین کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔

اداکار نے شوٹنگ کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو حادثے کی خبر دی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے یقین تھا کہ میں اپنے ایکشن سے واش بیسن توڑ سکتا ہوں لیکن اس کے ساتھ میرا پاؤں بھی زخمی ہوگیا۔

بالی وڈ اسٹار ٹائیگر شروف جوکہ اپنے ڈانس اور ایکشن سین کے حوالے سے جانے جاتے ہیں ۔

ٹائیگر شروف کی پوسٹ پر شلپا شیٹھی اور نرگس فخری سمیت متعدد فنکاروں نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

گلوکار شان نے لکھا ’آپ ناقابل یقین ہیں، لیکن یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ بھی انسان ہیں‘۔

ٹائیگر شروف کی آخری فلم ’ہیرو پنتی 2‘  تھی جبکہ ان کےنئے آنے والے پروجیکٹس میں اکشے کمار کے ساتھ فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ شامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔