ایکسپریس کی نشاندہی؛ کے آئی ایچ ڈی کا ایمرجنسی رسپانس سینٹر 2 ماہ بعد فعال

دعا عباس  منگل 1 نومبر 2022
امراض قلب کے مریضوں کے لیے ایمرجنسی رسپانس سینٹر24گھنٹے کھلا اور ڈاکٹرز وعملہ موجورہے گا ۔  فوٹو : کے آئی ایچ ڈی

امراض قلب کے مریضوں کے لیے ایمرجنسی رسپانس سینٹر24گھنٹے کھلا اور ڈاکٹرز وعملہ موجورہے گا ۔ فوٹو : کے آئی ایچ ڈی

 کراچی: ایکسپریس کی نشاندہی پرکراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارڈ ڈیزیزکا ایمرجنسی رسپانس سینٹر2 ماہ بعد فعال ہوگیا۔

29 اگست کو ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب نے اس ایمرجنسی رسپانس سینٹر کا افتتاح کیا تھا،ذرائع کے مطابق کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارڈ ڈیزیز میں اس ایمرجنسی رسپانس سینٹر کے قیام کے لیے سندھ ریزیلیینس پروجیکٹ کے تحت بیشتر طبی سازو سامان دیا گیا تھا جن میں 15 بیڈز،12 وینٹیلیٹرز،12 آکسیجن سلنڈر،14 فلو میٹرز اور 28 مانیٹرز سمیت دیگر ایشا شامل ہیں۔

طبی ساز و سامان سمیت اس ایمرجنسی رسپانس سینٹر کی لاگت اندازا 10 کڑوڑ روپے کی ہے،اسپتال میں مہنگے دام کا طبی ساز و سامان وارنٹی میں ہونے کے باوجود غیر فعال تھا۔

کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارڈ ڈیزیزکے اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر ساجد نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی رسپانس سینٹر میں جدید ایمبولینسز، 14بیڈز کے ساتھ عملہ، آکسیجن اور دیگر سہولتیں موجود ہیں۔

سندھ ریزیلیینس پروجیکٹ کی جانب سے طبی سامان کی عدم فراہمی کی وجہ سے تاخیرہوئی، امراض قلب کے مریضوں کے لیے ایمرجنسی رسپانس سینٹر 24 گھنٹے کھلا رہے گا جس میں ایک شیفٹ میں ڈاکٹرز اور طبی عملے سمیت 12 افراد کام کریںگے۔

اس ایمرجنسی رسپانس سینٹر کے بعد اسپتال کی پرانی عمارت میں میں اسٹیٹ آف دی آرٹ شعبہ قائم کرنے کا ارادہ ہے،اسپتال انتظامیہ کی ہمیشے سے کوشش ہوتی ہے کہ مریضوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔