پاکستان غربت میں بھارت اور بنگلادیش سے بھی پیچھے

این این آئی  منگل 1 نومبر 2022
ایک بالغ شخص کو یومیہ 2 ہزار 350 کیلوریز ملنی چاہیے، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

ایک بالغ شخص کو یومیہ 2 ہزار 350 کیلوریز ملنی چاہیے، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان غربت میں بھارت اور بنگلادیش سے بھی پیچھے رہ گیا۔

پاکستان، بھارت اور بنگلادیش کا شمار دنیا کے غریب ممالک میں ہوتا ہے تاہم پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو بھارت اور بنگلادیش سے بھی کئی گنا زیادہ غریب ہیں کیونکہ ہمارا ملک خوراک کی قلت اور غذائی ضروریات کی شدید کمی سے دوچار ہے۔ رپورٹ کے مطابق مندرجہ بالا گراف تینوں ممالک کی کم سے کم غذا کی استطاعت کو ظاہر کرتا ہے۔

عالمی بینک کی پورٹ کے مطابق سال 2011 میں بین الاقوامی غربت کی لکیر یومیہ 0.99 ڈالر تھی جبکہ خوراک میں غربت کی لکیر مشاہدہ کرتی ہے کہ ہر ایک بالغ شخص کویومیہ 2 ہزار 350 کیلوریز ملنی چاہیے، ان ممالک کے قابل استطاعت اشاریے سے معلوم ہوتا ہے کہ خوراک کی ضرورت کو پورا کرنے کیلیے فی کس گھریلو آمدنی 52 فیصد ہے۔

پاکستان میں غربت کی سطح میں اتنا زیادہ اضافہ ہوا ہے کہ صحت بخش غذائی خوراک کی قیمتیں بھی 4گنا بڑھ گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔