چین کا پاکستان کو مزید 50کروڑ یوآن امداد دینے کا فیصلہ

این این آئی  منگل 1 نومبر 2022
یہ اضافی رقم سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر نو کیلئے دی جائیگی، حکومتی ذرائع۔ فوٹو: فائل

یہ اضافی رقم سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر نو کیلئے دی جائیگی، حکومتی ذرائع۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: چین نے پاکستان کو اضافی 50کروڑ یوآن امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دورے سے قبل چین نے پاکستان کو اضافی 50کروڑ یوآن امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ اضافی رقم سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر نو کیلئے دی جائیگی۔

چین نے اضافی ایمرجنسی معاونت کی پیشکش سے پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم کے دورے کے دوران سمجھوتے پر دستخط ہونگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔