کراچی میں ایک اور ذہنی معذور لڑکی زیادتی کا شکار
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، متاثرہ کی عمر 18 سے 19 سال کے درمیان ہے
متاثرہ لڑکی عمر 18 سے 19 سال کے درمیان ہے (فوٹو فائل)
شہر قائد میں درندہ صفت نوجوان نے ایک اور ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد کشمیر کالونی میں ذہنی معذور لڑکی کو گھر میں زیادتی کا نشانہ بنانے کا شرم ناک واقعہ پیش آیا ہے۔
ایس ایچ او اعجاز پٹھان نے ایکسپریس کو بتایا کہ متاثرہ لڑکی (ن) کواس کی والدہ تھانے لیکر آئیں اور انھوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کی ذہنی معذور بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے گھرمیں اکیلی تھی اور چھوٹا بھائی مدرسے گیا تھا جب کہ والدہ ڈیفنس میں بنگلے میں کام پر گئی ہوئی تھی، متاثرہ لڑکی عمر 18 سے 19 سال کے درمیان ہے۔
اطلاعات ہیں کہ ابتدائی طور پر زیادتی کے شواہد ملے ہیں جس پر پولیس نے فوری طور پر بچی کو جناح اسپتال منتقل کیا تاکہ بچی کا میڈیکل ہوسکے، پولیس حتمی رپورٹ کا انتظار کررہی ہے بعدازاں پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں واردات کا مقدمہ الزام نمبر2022/385 بجرم دفعہ 376 کے تحت درج کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی؛ بچی کیساتھ زیادتی کی تصدیق، ماموں اور ممانی گرفتار
ایف آئی آرکے متن مطابق پینٹ شرٹ اورٹوپی پہنے لڑکے کواہل محلہ نے گھرسے نکل کربھاگتے ہوئے دیکھا ہے، مذکورہ لڑکا اس سے قبل بھی متاثرہ لڑکی کے گھرکے اطراف دیکھا گیا ہے۔
دریں اثنا محمود آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 19 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے 16 سالہ ملزم محمد حسین کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او محمود آباد اعجاز پٹھان نے بتایا کہ ملزم حسین اسی علاقے کا رہائشی ہے اور اس کا آبائی تعلق ملتان سے ہے، ملزم نے لڑکی سے زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے۔
ایس ایچ او محمود آباد اعجاز پٹھان نے بتایا کہ گرفتار ملزم اکثر گلی سے گزرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کو دیکھتا تھا، متاثرہ لڑکی گھر میں اکیلی تھی، گرفتار ملزم گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر اندر داخل ہو گیا اور ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گیا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
شاہ لطیف میں 6 سالہ معصوم بچی (ک) کو زیادتی کا نشانہ بنائے جان کی تصدیق
دوسری جانب دوسری جانب شاہ لطیف ٹاؤن میں 6 سالہ معصوم بچی (ک) کوزیادتی کانشانہ بنائے جان کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق متاثرہ بچی شدید نفسیاتی صدمے سے دوچار ہے۔
متاثرہ بچی کے ڈی این اے سمیت لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے نمونے جمع کیے گئے ہیں جبکہ جناح اسپتال منتقل کرکے مزید طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
شاہ لطیف ٹاؤن میں پیش آنے والے واقعے میں متاثرہ بچی کے سگے ماموں اور ممانی کو گرفتار کررکھا ہے تیسرا ملزم غفار فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔