کراچی میں آئندہ 3 روزکے دوران دھند چھانے کا امکان
منگل کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،محکمہ موسمیات
شہر میں آئندہ 3 روز کے دوران فضاؤں پر دھند چھانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران صبح کے وقت دھند چھاسکتی ہے، دن میں تیز دھوپ اور مغربی اور جنوب مغربی ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران کم سے کم پارہ 20 سے22اور زیادہ سے زیادہ 32 سے 34 ڈگری اورہوامیں نمی کا تناسب 85 سے 95 فیصد رہنے کا امکان ہے،
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔