صحافیوں کے مسائل پر وزارت اطلاعات کی کمیٹی تشکیل نوٹیفکیشن جاری

3 ارکان پر مشتمل کمیٹی 30 نومبر تک اپنی تجاویز وزارت اطلاعات و نشریات میں جمع کروائے، نوٹیفکیشن


ویب ڈیسک November 02, 2022
نوٹیفکیشن اور میٹنگ منٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادیے گئے (فوٹو فائل)

صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر وزارت اطلاعات کی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

عدالتی حکم پر عمل درآمد کیس کی سماعت کے دوران وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹیفکیشن اور میٹنگ منٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادیے گئے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے 3 ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی جس میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، آر آئی یو جے کے صدر شکیل احمد اور اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ثاقب بشیر شامل ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 30 نومبر تک اپنی تجاویز وزارت اطلاعات و نشریات میں جمع کروائے۔ قبل ازیں عدالتی حکم پر صحافتی نمائندوں نے 31 اکتوبر کو وفاقی وزیر اطلاعات سے ملاقات کی تھی جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ایف یو جے اور ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی درخواست پر کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات کیے تھے۔

مقبول خبریں