- آئی سی سی چیف سے ملاقات؛ پی سی بی اپنی ٹیم بھارت بھیجنے کے موقف پر قائم
- سچن ٹنڈولکر نے اپنے ‘شاندار کیریئر اور کامیاب زندگی‘ کا راز بتادیا
- پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
- سونے کی عالمی قیمت میں اضافہ، مقامی نرخ کم ہوگئے
- گھر کیوں خراب کیا؟ مالک مکان نے کرایہ داروں کو قتل کردیا
- حکومت سے مذاکرات میں بجٹ پر توجہ مرکوز کی جائے گی، آئی ایم ایف پاکستان چیف
- عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا کوئی کردار نہیں تھا، وزیر دفاع
- عمران خان کی رہائش گاہ کا سرچ وارنٹ غیر مؤثر قرار
- مہسا امینی کی زیرحراست موت کی خبر دینے والی صحافی کیخلاف عدالتی کارروائی
- صدر مملکت دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
- پی ٹی آئی کے مزید رہنماؤں کو حراست میں لینے کا فیصلہ، فہرستیں تیار
- جسٹس اقبال حمید الرحمٰن چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات
- عمران خان کی اے ٹی سی اور ہائیکورٹ آمد، ضمانتی مچلکے جمع کروادیے
- 9 مئی؛ حمزہ کیمپ حملے میں ملوث 30 ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل
- حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ کے تینوں ججز پر اعتراض
- مہندر سنگھ دھونی نے فینز کے لیے کون سا بڑا اعلان کردیا؟
- مقبوضہ کشمیر میں ہندو یاتریوں کی بس کھائی میں گر گئی؛ 10 ہلاک اور55 زخمی
- 9 مئی کے واقعات پر خیبر پختونخوا میں 2528 افراد گرفتار ہوئے، رپورٹ
- سعودی بریگیڈیئر جنرل جوان بیٹے کو بچاتے بچاتے سمندر میں ڈوب گئے
- کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، مدرسے کا طالبعلم جاں بحق
برطانیہ؛ پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کے قاتلوں کو ساڑھے 14 سال قید

20 اور 18 سالہ نوجوان نشے میں دھت تھے، فوٹو: فائل
مانچسٹر: برطانیہ میں مانچسٹر کی عدالت نے پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور علی اصغر کے قتل میں ملوث 2 نوجوان قاتلوں کو ساڑھے 14 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ برس 30 اکتوبر کو ٹیکسی میں برگر اور چپس کھانے سے منع کرنے پر پاکستانی نژاد ڈرائیور 38 سالہ علی اصغر کو دو نوجوان سر اور چہرے پر وار کرکے شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے تھے۔
اس حملے میں علی اصغر کا چہرہ ناقابل شناخت ہوگیا تھا اور وہ اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے قتل کے الزام میں پارک لینڈ کے رہائشی کونر میک اور اولڈہم سے تعلق رکھنے والے مارٹن ٹریسی کو گرفتار کیا گیا تھا۔
تفتیش کاروں نے عدالت کو بتایا کہ نوجوانوں نے اولڈہم ٹاؤن سینٹر سے روچڈیل تک کے لیے ٹیکسی بک کی تھی اور دونوں نشے میں تھے۔ انھوں نے ٹیک اوے سے برگر اور چپس لیے اور کھانے لگے۔
عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور علی اصغر نے انھیں سختی سے منع کیا جس پر ان کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ جب ٹیکسی ایک پٹرول اسٹیشن پر رکی تو نوجوانوں نے ٹیکسی ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
اس موقع پر ڈرائیور کے بھائی اظہر علی نے عدالت کو بتایا کہ جب وہ اسپتال پہنچے تو بھائی کا چہرہ خون آلود تھا اور ناقابل شناخت تھے، ان کے جوتوں سے انھیں پہچانا۔ میرے بھائی کو وحشیانہ انداز سے قتل کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔
عدالت نے ملزمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علی اصغر ایک محنتی اور مہذب آدمی تھا جس کی بدقسمتی تھی کہ وہ تم سے ملا۔ وہ 2009 میں یہاں آئے اور کتابوں کی فروخت، میکڈونلڈ، سیکیورٹی سمیت ہر کام کیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ایسے محنتی اور بے لوث شخص کو قتل کرنے کے الزام میں عدالت 20 سالہ کونر میک کو 14 سال اور 6 ماہ جب کہ 18 سالہ مارٹن ٹریسی کو 13 سال اور 6 ماہ کی سزا سنائی گئی۔
مجرمان نے عدالت کو یقین دلایا کہ وہ قید کے دوران خود کو تبدیل کریں گے۔ انھوں نے اس واقعے سے بہت سیکھا ہے اور نشے کی لت کے نقصانات سے بھی آگاہ ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔