انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 79 پیسے کا اضافہ

بزنس رپورٹر  بدھ 2 نومبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کراچی: انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 79 پیسے اضافے کے بعد 221.43 روپے کا ہوگیا ہے ۔

کروباری دورانیئے کے دوران اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر  50پیسے کے اضافے کے بعد 227روپے  ہوگئی۔

 

انٹربینک مارکیٹ میں ایک لاکھ ڈالر تک کی مالیت کے کھلنے والے درآمدی لیٹر آف کریڈٹس کی ادائیگیوں سے ڈالر کی قدر ایک موقع پر بڑھکر 221.54روپے کی سطح پر بھی ریکارڈ کی گئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق ۔وست ممالک کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد نہ ہونے سے ذرمبادلہ بحران برقرار رہنے اور اب تک چین سے کوئی ٹھوس مالیاتی سپورٹ کا اعلان نہ کیے جانے کے باعث بدھ کو ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔

حکومت کی جانب سے ایک لاکھ ڈالر تک کی لیٹر آف کریڈٹس کھولنے کی اجازت سے زرمبادلہ کی طلب بڑھنے اور 5دسمبر 2022 کو میچور ہونے والے پاکستان کے عالمی یورو بانڈز کی ایلڈ کی مد میں مطلوبہ ایک ارب ڈالر کا انتظام کرنے کے دباؤ سے روپیہ کی قدر پر پریشر برقرار ہے جس سے ڈالر اڑان بھر رہا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔