سندھ ہائیکورٹ کا ایس بی سی اے کوغیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا حکم

کورٹ رپورٹر  جمعرات 3 نومبر 2022
سندھ ہائی کورٹ میں آگرہ تاج کالونی میں 96 گزپر6 منزلہ عمارت بنانے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی:فوٹو:فائل

سندھ ہائی کورٹ میں آگرہ تاج کالونی میں 96 گزپر6 منزلہ عمارت بنانے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی:فوٹو:فائل

سندھ  ہائی کورٹ نے ایس بی سی اے اور سندھ حکومت کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے  دو رکنی بینچ کے روبرو آگرہ تاج میں 96 گز پر 6 منزلہ غیر قانونی عمارت بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکومت سندھ اور ڈی جی ایس بی سی اے کو نوٹس جاری کردئیے۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 33/755 یوسی ون لیاری میں غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔ آگرہ تاج میں 96 گز پر 10, 10 منزلہ عمارت بن رہی ہیں۔ عدالت نے حکومت سندھ اور ڈی جی ایس بی سی اے کو 4 ہفتوں میں جواب جمع کرانے اور غیر قانونی تعمیرات کیخلاف ایکشن لینے کا حکم دیدیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔