- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
ریلوے گڈز ٹرین طویل عرصے بعد درآمدی سامان لیکر کراچی سے فیصل آباد پہنچ گئی
فیصل آباد: طویل عرصے کے بعد کراچی بندر گاہ سے درآمدی سامان کے 72 کنٹینرز لے کر پاکستان ریلوے کی گڈز ٹرین فیصل آباد ڈرائی پورٹ پہنچ گئی ہے جس پر ریلوے ملازمین اور محنت کشوں نے انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور پاکستان ریلوے کے حکام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
فیصل آباد ڈرائی پورٹ ٹرسٹ پر کام کرنے والے محنت کشوں نے بتایاکہ ایک عرصے بعد پاکستان ریلوے کی جانب سے دوبارہ گڈز ٹرینوں کو فعال بنایاگیاہے جس سے درآمدی و برآمدی سامان کی وسیع پیمانے پر نقل و حمل کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس اقدام سے جہاں درآمدی و برآمدی سامان کی بروقت و محفوظ ترسیل ہو سکے گی وہیں پاکستان ریلوے کی آمدنی میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہو گا۔ انہوں نے پاکستان ریلوے کے حکام سے مطالبہ کیاکہ وہ روزانہ کی بنیاد پر فیصل آباد سے کراچی کے درمیان ایک ٹرین چلانے کیلیے ضروری اقدامات کریں تاکہ صنعتی، کاروباری، تجارتی طبقے کے ساتھ ساتھ امپورٹرز و ایکسپورٹرز بھی پاکستان ریلوے کی سہولت سے استفادہ کرسکیںاور محنت کشوں کیلیے روزگار کا سلسلہ بھی جاری و ساری رہ سکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔