نوشہرو فیروز میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

آئی این پی  جمعرات 27 مارچ 2014
نوشہرو فیروز کے بلاک سے تین ہزار 7 سو 73 میٹر کھدائی کر کے گیس دریافت کی گئی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ. فوٹو: فائل

نوشہرو فیروز کے بلاک سے تین ہزار 7 سو 73 میٹر کھدائی کر کے گیس دریافت کی گئی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ. فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے نو شہرو فیروز میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔

توانائی بحران کے جلد از جلد خاتمے کیلیے ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی تلاش کا کام تیزی سے جاری ہے جس سے نتائج بھی حاصل ہو رہے ہیں۔ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق سندھ میں نوشہرو فیروز کے بلاک سے تین ہزار 7 سو 73 میٹر کھدائی کر کے گیس دریافت کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔