- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
پاکستانی بیٹسمین ورلڈ کلاس نہیں ہیں، ظہیرعباس
ڈھاکا: چیف کنسلٹنٹ ظہیر عباس نے کہا ہے کہ پاکستانی بیٹسمین اچھے اور باصلاحیت ہیں لیکن ورلڈ کلاس نہیں، اس کیلیے مستقل مزاجی سے رنز کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔
فتح اﷲ میں بی بی سی کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں اپنا وسیع تجربہ بیٹسمینوں میں منتقل کرنا چاہتا ہوں لیکن یہ کام اتنا آسان نہیں اور نہ ہی فوری طور پر ہوسکتا ہے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری مکمل کرنے والے سابق اسٹار نے کہاکہ ہماری بیٹنگ خامیوں کی تاریخ بہت پرانی ہے جو راتوں رات ٹھیک نہیں ہوسکتی لیکن میں جس طرح کام کر رہا ہوں اسے دیکھتے ہوئے یقین ہے کہ پاکستان کو دنیا کی بہترین بیٹنگ لائن بنا دوں گا، البتہ اس میں وقت لگے گا۔ ظہیر عباس نے کہا کہ ٹورز پر بیٹسمینوں کی تکنیک مکمل طور پر ٹھیک ہونا ممکن نہیں، اس کے لیے تربیتی کیمپ درکار ہوتے ہیں، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد کیمپ میں یہ خامیاں دور کی جائیں گی۔
انھوں نے کہا کہ جاری ایونٹ کے دوران میں نے بیٹسمینوں کی توجہ وکٹوں کے درمیان دوڑنے، پہلا رن تیز لینے اور پیڈ پر گیند نہ لگنے دینے جیسی چھوٹی لیکن بنیادی باتوں کی طرف دلائی، میں نے انھیں یہ بھی بتایاکہ غیرضروری طور پر اونچے شاٹس کھیل کر اپنی وکٹیں گنواسکتے ہیں لہذا پرہیز کریں۔ ظہیرعباس نے کہا کہ پریشر میں اعتماد کھوئے بغیر بیٹنگ کے بارے میں بھی میں نے بیٹسمینوں کو کافی باتیں بتائیں، مجھے خوشی ہے کہ کھلاڑی میری باتوں کو توجہ سے سنتے ہوئے عمل کررہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ میراکام صرف اپنے بیٹسمینوں کی خوبیوں اور خامیوں پر ہی نظر رکھنا نہیں ہے،میں حریف ٹیموں کے کھیل کو بھی بغور دیکھتا اور اپنے بولرز کو ان کے بارے میں بتاتا ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔