سعودی عرب کی عمران خان پر قاتلانہ حملےکی شدید مذمت

ویب ڈیسک  جمعـء 4 نومبر 2022
پاکستان کونقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کیخلاف پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی عرب:فوٹو:فائل

پاکستان کونقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کیخلاف پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی عرب:فوٹو:فائل

ریاض: سعودی عرب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان پر  قاتلانہ حملےکی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سعودی عرب پاکستان کے امن اور استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کے خلاف پاکستان اورپاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملےکی شدید مذمت کرتے ہیں۔

https://twitter.com/KSAmofaEN/status/1588220279331115008?s=20&t=4yU_KNoG__nolfN7oKeb2A

سعودی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ انتہاپسندی، ہرقسم کے تشدد اور دہشتگردی کے خلاف کی جانے والی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔