’جوائے لینڈ‘ کے اداکار علی جونیجو نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

ویب ڈیسک  جمعـء 4 نومبر 2022
فوٹو: انسٹاگرام

فوٹو: انسٹاگرام

ساؤ پاؤلو: عامی ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ سے ڈیبیو کرنے والے اداکار علی جونیجو نے خصوصی ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کردی۔

فلم’جوائے لینڈ‘ کو برازیل میں ہونے والے  46 ویں سالانہ ساؤ پولو انٹرنیشنل فلم فسٹیول میں بھی پیش کیا گیا جہاں دنیا کے دیگر ممالک کی 240 سے زائد فلمیں بھی نمائش کیلئے پیش کی گئی تھیں۔

پاکستانی فلم نے فیسٹیول میں دوسرا بڑا ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ فلم کے اداکار علی جونیجو 240 سے زائد اداکاروں میں سے ’بہترین جیوری مینشن اداکار‘ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے فلم کے ہدایت کار صائم صادق نے بھی علی جونیجو کو ایوارڈ ملنے پر مبارک باد پیش کی۔

Joyland

’جوائے لینڈ‘ کو تاحال پاکستان میں ریلیز نہیں کیا گیا تاہم اس کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے رواں ماہ 18 نومبر کو سینماؤں میں پیش کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

پاکستانی کمیٹی نے فلم کو آسکر غیر ملکی فلم کی کیٹیگری کے لیے منتخب کر رکھا ہے اور اس فلم کا مقابلہ  90 ممالک کی فلموں سے ہوگا۔

جوائے لینڈ کو اب تک ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سمیت کانز فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا جا چکا ہے اور فلم نے متعدد ایوارڈز اپنے نام کر رکھے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔