گجرات میں شکست کا خوف؛ الیکشن کرانے میں مودی کے تاخیری حربے

ویب ڈیسک  جمعـء 4 نومبر 2022
گجرات میں الیکشن یکم، دسمبر سے شروع ہوں گے، فوٹو: فائل

گجرات میں الیکشن یکم، دسمبر سے شروع ہوں گے، فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات میں انتخابات کی تاریخ مزید بڑھادی گئی جب کہ ممکنہ فتح کی دعویدار عام آدمی پارٹی نے اپنے وزیراعلیٰ کے نام کا بھی اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے انتخابی علاقے میں الیکشن ہونے ہیں تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ریاست گجرات میں انتخابات سے کترا رہی ہے۔

مودی سرکار تاخیری حربے اپنارہی ہے اور ایک بار پھر الیکشن کی تاریخ مزید آگے بڑھاتے ہوئے دو مرحلوں میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ پنجاب کے غیر متوقع نتائج کے بعد مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ عام آدمی پارٹی ممکنہ طور پر گجرات میں مودی کی جماعت کو شکست دے سکتی ہے۔

ادھر عام آدمی پاٹی نے بھی اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور گجرات کے آئندہ وزیراعلیٰ کے لیے صحافی اور ٹی وی اینکر ایسودی گڑھوی کے نام کا اعلان کردیا۔

40 سالہ ایسودی گڑھوی نے گزشتہ برس ہی عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور سیکرٹری جنرل بنے تھے۔ ان کے نام کا اعلان پارٹی کے سربراہ نے اہم اجلاس کے بعد کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔