فلمی مداحوں نے کنگ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا ٹیزرفلاپ قرار دے دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 4 نومبر 2022
فوٹو: انسٹاگرام

فوٹو: انسٹاگرام

 ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ کا ٹیزر مداحوں کو پسند نہیں آیا۔

فلمی مداح بدترین وی ایف ایکس اور ماضی کی فلموں’وار‘ اور ’ڈان 3‘ کی کاپی پر ’پٹھان‘ کے بائیکاٹ کی مہم چلارہے ہیں۔

’پٹھان‘ کے ٹیزر کو شاہ رخ خان کی 57 ویں سالگرہ کے موقع پر 2 نومبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور تھوڑی ہی دیر میں کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

کنگ خان کے کچھ مداحوں نے ٹیزر پر خوشی کا اظہار کیا کیوں کہ چار برس بعد شاہ رخ خان کا فلمی کم بیک ہوا ہے۔

زیادہ صارفین فلم کے سین کا موازنہ ’وار‘ اور ’ڈان 3‘ سے کرکے مایوسی کا اظہار کرنے لگے اور ’پٹھان‘ کے پہلے ٹیزر سے ناخوش نظر آئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ فلم کا ٹریلر دیکھنا ایک غلطی تھا اور انہوں نے اسے ایک فلاپ فلم قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر فلم کے ٹیزر کے حوالے سے فلاپ کا ہیش ٹیگ چلنے لگا اور بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اس میں حصہ لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔