عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی طلبی چیلنج کردی

ویب ڈیسک  ہفتہ 5 نومبر 2022
ایف آئی اے نے عمران خان کو 7 نومبر کو تفتیش کے لیے طلب کررکھا ہے (فوٹو فائل)

ایف آئی اے نے عمران خان کو 7 نومبر کو تفتیش کے لیے طلب کررکھا ہے (فوٹو فائل)

 لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی طلبی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر آڈیو لیکس اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے عمران خان کو طلب کرلیا

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تفتیش کے لیے طلب کررکھا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے لاہور اکاؤنٹ سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا جب کہ اکاؤنٹ کی تفصیلات کے اوپنگ فارم میں عمران خان کا اتھارٹی لیٹر لگا ہوا ہے۔

ایف آئی اے کے 7 نومبر کو طلبی کے نوٹس کو عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں دائر کی گئی درخواست میں عمران خان نے ایف آئی اے کو فریق بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کو انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت

قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ نے بھی پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق گورنر عمران اسماعیل اور دیگر کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔