ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں اضافہ

ویب ڈیسک  پير 7 نومبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کمی کے ساتھ 1676 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی بازاروں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

ملکی سطح پر قیمت بڑھنے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں  دس گرام سونے کی قیمت  514 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 30 ہزار 144 روپے اور فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 51 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔