آج کا دن کیسا رہے گا

عائشہ شریف صابری  منگل 6 دسمبر 2022
جانیے آج کے دن آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔ فوٹو : فائل

جانیے آج کے دن آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔ فوٹو : فائل

حمل:
21مارچ تا21اپریل

مکان یا زمین کے سلسلے میں کوئی تنازعہ ہے تو اسے فوری صلح کے طریقے سے ختم کر دیجئے اس سلسلے میں لڑائی جھگڑے سے بھی اجتناب برتیں تو بہتر ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

اپنے مزاج میں ٹھہراؤ پیدا کرنے کی کوشش کیجئے اگر کسی کے ساتھ کوئی جائیداد وغیرہ کا مسئلہ چل رہا ہے تو اسے مل بیٹھ کر حل کرلینا ہی بہتر ہے نزدیکی سفر بہ شوق کیجئے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

عشق و محبت کے معاملات سے خود کو دور ہی رکھیں کیونکہ یہ معاملات آپ کو راس نہ آسکیں گے بہتر ہے ان کا موں میںپڑ کر اپنا ٹائم ہرگز ضائع مت کیجئے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

وقت چاہے جیسا بھی ہو صبر و تحمل کا دامن ہرگز نہ چھوڑیں کیونکہ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی لڑائی جھگڑے کے معاملات سے خود کو دور ہی رکھیں تو بہتر ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

امپورٹ ایکسپورٹ کا بزنس کرنے والے حضرات آج کوئی بڑی ڈیل پکی کرنے میں کامیاب ہونگے آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہونے کی امید ہے۔

 

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

آج کا دن آپ کیلئے بہت بہتر ثابت ہو سکتا ہے الجھے ہوئے مسائل حل ہوں گے کسی نئے کاروبار کا آغاز کرنے کیلئے آج کا دن بہت اچھا ثابت ہو سکتا ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

گھریلو حالات پُرسکون رہیں گے اپنے اس دوست سے ہوشیار رہیں جو ظاہر طور پر آپکی ہاں میں ہاں بہت زیادہ ملا رہا ہے اور درپردہ آپکو غلط راستوں پر چلانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

بسلسلہ جائیداد مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے اس سلسلے میں بردباری سے کام لیں امیدوں میں مایوسی ہو سکتی ہے رشتہ داروں سے تعلقات مضبوط ہو سکتے ہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

کھانسی ، نزلہ و زکام کی بدولت آج آپ کی طبیعت ناساز ہو سکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں مزاج کی تلخی کو بھی کم کر دیں تاکہ حالات بہتر رہ سکیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

آج کا دن چند حوالوں سے آپ کیلئے فائدہ مند ثابت نہ ہو سکے گا اپنے آپ کو ذرا مصروف رکھیں تاکہ آپ کے دماغ میں فضول خیالات جگہ نہ لے سکیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

آج کے دن آپ اگر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر ہر معاملے میں بیٹھے رہے تو پھر یقینا آپ اپنی زندگی کا بہترین دن ضائع کر جائیں گے سفر کا ارادہ فی الحال نہ کریں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

ہر ایک پر بھروسہ کرنے والی عادت کے سبب آپ کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے اور آپ کے ہم نوالہ و ہم پیالہ دوست ہی آپ کیخلاف سازشوں کا جال بچھا سکتے ہیں لہٰذا محتاط رہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔