برطانیہ میں نوجوان نے شاہ چارلس کو انڈے مارے ویڈیو وائرل

انڈے پھینکنے والے نوجوان نے نعرے لگائے کہ یہ ملک غلاموں کے خون سے بنا ہے


ویب ڈیسک November 09, 2022
شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا پر انڈے پھینکنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا، فوٹو: ٹوئٹر

برطانیہ کے شاہ چارلس دوم اور ان کی اہلیہ پر عوامی دورے کے درمیان ایک نوجوان نے تین انڈے برسائے جو شاہی جوڑے کے نہایت نزدیک گرے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب مکلی گیٹ بار کے دورے کے دوران ایک نوجوان نے ان کی جانب تین انڈے پھینکے۔

نوجوان نے انڈے مارتے ہوئے زور سے نعرہ بھی لگایا کہ یہ ملک غلاموں کے خون سے تعمیر ہوا۔ تینوں انڈے شاہ چارلس سوم کے نہایت قریب گرے۔ پولیس نے فوراً نوجوان کو دبوچ لیا اور تھانے منتقل کردیا۔



شاہ چارلس اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کے لیے آنے والے درجنوں شہریوں نے نوجوان کے اس عمل پر ''شیم آن یو'' کے نعرے لگائے۔ نوجوان کو انڈے مارتا دیکھ کر قریب موجود لوگوں نے پولیس کو چیختے ہوئے کہا کہ مائی لارڈز کی حفاظت کریں۔

خیال رہے کہ بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ یارکشائر کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔

گرفتار نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

مقبول خبریں