مردم شماری میں تاخیر سے بلدیہ عظمیٰ خسارے کا شکار ہے ، رؤف فاروقی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 28 مارچ 2014
شہر کے حالات سرمایہ کاری کے لیے موزوں ہیں،ایڈمنسٹریٹر کی امریکی وفد سے گفتگو۔
فوٹو : فائل

شہر کے حالات سرمایہ کاری کے لیے موزوں ہیں،ایڈمنسٹریٹر کی امریکی وفد سے گفتگو۔ فوٹو : فائل

کراچی: شہر کے حالات غیر ملکی سرمایہ کاری کیلیے سازگار ہیں بلدیہ عظمیٰ اس سلسلے میں سرمایہ کاروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔

یہ بات ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ رؤف اختر فاروقی نے کراچی میں امریکی قونصل خانے کے پولیٹکل آفیسر جیف اونیل سے گفتگو میں کہی جنھوں نے وفد کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر سے ملاقات کی، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نے امریکی وفد کو بتایا کہ کراچی میں شہری خدمات کی فراہمی کے بڑے ادارے کی حیثیت سے کے ایم سی بہت سی خدمات فراہم کرتی ہے جن میں فائر فائٹنگ اور کچرے کو ٹھکانے لگانے سے لے کر بنیادی طبی خدمات کی فراہمی سمیت تعلیمی سہولت مہیا کرنے جیسے اہم امور شامل ہیں،کراچی کے شہریوں کو بہتر سہولتیں میسر آنا شروع ہوگئی ہیں۔

خانہ و مردم شماری میں تاخیر کے اثرات کے ایم سی میں سنگین مالیاتی خسارے کی صورت میں ظاہر ہوئے ہیں،مالی وسائل گزشتہ مردم شماری کے مطابق مختص کیے جارہے ہیں، ملاقات کے دوران امریکی وفد نے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور امریکی قونصلیٹ کے مابین کراچی میں مستقل روابط کے قیام کی تجویز پیش کی جس کا ایڈمنسٹریٹر نے خیر مقدم کرتے ہوئے امریکی قونصلیٹ کے ساتھ مستقبل رابطہ رکھنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔