پاک بھارت مشترکہ فلمسازی میرا خواب ہے، شتروگھن

عمیر علی انجم  جمعـء 28 مارچ 2014
جلد بیٹی سوناکشی کے ہمراہ پاکستان آؤں گا، ’’ایکسپریس‘‘ سے خصوصی بات چیت۔ فوٹو: فائل

جلد بیٹی سوناکشی کے ہمراہ پاکستان آؤں گا، ’’ایکسپریس‘‘ سے خصوصی بات چیت۔ فوٹو: فائل

کراچی: بھارتی اداکار شتر وگھن سنہا نے کہاہے کہ پاک بھارت مشترکہ فلمسازی کامعاہدہ میراپرانا خواب ہے اس سے دونوں ممالک کے فنکاروں کوایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ چند ماہ کے دوران ہمارے کئی فنکارپاکستان کادورہ کرچکے ہیں اسی طرح راستے ایک دوسرے کیلیے ہموار ہوں گے ۔ سوناکشی کوکہتا ہوں کہ ہ فاصلے دیکھے بناجہاں معیاری کام ملے ضرور کرناچاہیے ۔شترو و گھن سنہا کا کہنا تھاکہ جلد پاکستان آونگا اوراس مرتبہ میرے ہمراہ بیٹی سوناکشی بھی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔