ٹنڈو آدم میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، کاروباری سرگرمیاں ٹھپ

ایکسپریس نیوز ڈیسک  جمعـء 28 مارچ 2014
شہر اور نواح کے سیکڑوں دیہات 10 گھنٹے بجلی سے محروم، پانی کا بحران پیدا ہوگیا، شہریوں کا شدید احتجاج، نوٹس لینے کا مطالبہ۔ فوٹو: فائل

شہر اور نواح کے سیکڑوں دیہات 10 گھنٹے بجلی سے محروم، پانی کا بحران پیدا ہوگیا، شہریوں کا شدید احتجاج، نوٹس لینے کا مطالبہ۔ فوٹو: فائل

ٹنڈوآدم: ٹنڈوآدم شہر اور نواحی سیکڑوں دیہات میں بجلی کا طویل بریک ڈائون ، صبح 6 بجے سے شام 4 بجے تک بجلی بند رہی۔

10 گھنٹے تک بجلی بند رہنے کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا جبکہ پانی کا بھی بحران پیدا ہوگیا۔ شہری پریشان، مساجد میں نمازیوں کو وضو کے لیے پانی نہ مل سکا۔طویل لوڈشیڈنگ کے بارے میں گرڈ اسٹیشن پر رابطہ کیا گیا تو انچارج عبدالطیف نے  حیسکو ٹنڈوآدم کے شعبہ آپریشن سے رابطہ کرنے کو کہا، حیسکو آپریشن کی جانب سے جواب ملا کہ شٹ ڈائون کے لیے ہمیں حیدرآباد سے احکام ملے ہیں۔ دوسری جانب شہریوں نے طویل لوڈشیڈنگ پر حیسکو چیف سے مطالبہ کیا کہ ٹنڈوآدم کے عوام دشمن افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔