اکشے کمار کا ’ہیرا پھیری 3‘ میں کام سے انکار کارتک آریان کو موقع مل گیا

سینئر اداکار پریش راول نے ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کی کہ کارتک آریان ’ہیرا پھیری 3‘ میں کام کریں گے

فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم 'ہیرا پھیری' کے تیسرے حصے میں مداحوں کے پسندیدہ کردار کی واپسی نہیں ہوگی۔

سپر اسٹار اکشے کمار نے 'ہیرا پھیری 3' میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد اداکار کارتک آریان ان کی جگہ کردار ادا کریں گے۔

'ہیرا پھیری' کے ساتھ اکشے کمار نے 'ویلکم' اور 'آوارہ پاگل دیوانہ' کے سیکوئلز پر بھی کام کرنے سے انکار کیا ہے۔

سینئر اداکار پریش راول نے ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کی کہ کارتک آریان ہیرا پھیری 3 میں کام کریں گے۔
Load Next Story