لندن ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے فیصلہ نہیں مشاورت ہوئی خواجہ آصف

آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ آئینی عمل کے آغاز کے بعد مشاورت سے ہوگا، وزیر دفاع

فوٹو فائل

وزیردفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز اور شہباز شریف کی ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا البتہ مشاورت ضرور ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹرپر جاری اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ 'میڈیا میں قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ لندن میں نواز شہباز مٹینگ میں آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کوئی فیصلہ ہوا ہے'۔

انہوں نے لکھا کہ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے فیصلہ نہیں مشاورت ہوئی ہے، فیصلہ آئینی عمل کے آغاز کے بعد مشاورت سے ہوگا۔
Load Next Story