سودی نظام پر وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے کے خلاف حکومت کی اپیل واپسی کیلیے درخواست

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 نومبر 2022
آج اسٹیٹ بینک کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اپیل واپس لینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی (فوٹو : فائل)

آج اسٹیٹ بینک کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اپیل واپس لینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: حکومت نے سود کو ممنوع قرار دینے کے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کے لیے درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی شرعی عدالت نے سودی نظام کے خاتمہ سے متعلق حکم جاری کیا تھا جس کے خلاف نجی بینکوں اور حکومت کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

یہ پڑھیں : سود کا خاتمہ، حکومت نجی بینکوں کی اپیلیں بھی واپس کروائے، مفتی تقی عثمانی

آج اسٹیٹ بینک کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اپیل واپس لینے کے لیے متفرق درخواست دائر کردی۔ درخواست میں اسٹیٹ بینک نے استدعا کی ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل زیر التواء ہے، شرعی عدالت کے خلاف اپیل واپس لینے کی متفرق درخواست منظور کی جائے۔

اسی سے متعلق : حکومت کا سود سے متعلق فیصلے کیخلاف تمام اپیلیں واپس لینے کا اعلان

واضح رہے کہ 9 نومبر کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سود سے متعلق فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیل کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔