کوشش ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان فائربندی امن میں تبدیل ہو جائے، پروفیسرابراہیم

ویب ڈیسک  جمعـء 28 مارچ 2014
حکومت اور فریقین نے ایک دوسرے کے مطالبات ماننے سے انکار نہیں کیا ہے، پروفیسر ابراہیم فوٹو: فائل

حکومت اور فریقین نے ایک دوسرے کے مطالبات ماننے سے انکار نہیں کیا ہے، پروفیسر ابراہیم فوٹو: فائل

پشاور: طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان فائربندی امن میں تبدیل ہو جائے۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے حوالے سے حکومت اور طالبان کے درمیان کوئی ڈیڈلاک نہیں اور دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے مطالبات ماننے سے انکار بھی نہیں کیا جب کہ  آج حکومتی کمیٹی سے ملاقات کی توقع تھی  تاہم ابھی تک رابطہ نہیں ہو سکا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دونوں جانب سے جذبہ خیرسگالی کے طور پر قیدیوں کو رہا کردیا جائے  تو اعتماد کی فضا میں مزید اضافہ ہو گا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کے ارکان نے شمالی وزیرستان میں ایک خفیہ مقام پر طالبان شوری سے ملاقات کی تھی جس میں دونوں جانب سے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ اور اعتماد سازی کی فضا کو جاری رکھنے پر اتفاق ہوا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔